?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بھارت پردبائو بڑھائے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان اور دیگر حریت رہنمائوں بشمول ایڈوکیٹ ارشد اقبال، فاروق توحیدی، محمد سلیم زرگر، امتیاز ریشی اور محمد عاقب نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی فوجیوں کنی طرف سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے جہاں ظالما نہ اقدامات کے ذریعے لوگوں کے بنیادی حقوق کو سلب اور آوازوںکو دبایا جارہا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال جاننے کیلئے اپنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوںمیں کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع شوپیاں میں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان واقعات کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین قسم قرار دیا۔
حریت ترجمان نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت اور دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ اسرائیل کی نوآبادیاتی آبادکاری کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے مغربی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس پر اپنے چھاپوں اور کریک ڈائونز ، فلسطینیوں کے قتل عام ، انہیں ان کے گھروں اور زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔


مشہور خبریں۔
2025 کے آخر تک تیسری جنگ عظیم کا امکان کتنا ہے؟!
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: موجودہ رجحانات، خاص طور پر عسکری اور اقتصادی میدانوں میں،
جون
واشنگٹن پوسٹ: ٹرمپ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی ان کے مزاج کی عکاسی کرتی ہے
?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی
دسمبر
آئی ایس پی آر کا شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین
?️ 28 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے
اگست
فلسطینی اسرائیل تنازعہ ایک نئے دور میں داخل
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان قائم
مارچ
غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی
جولائی
امریکہ کی پالیسی دنیا کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے: روسی سفارت کار
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے خبردار کیا کہ
جنوری
امریکہ فلسطین اسرائیل تنازع میں غیر جانبدار نہیں ہے:روس
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے مسئلۂ فلسطین اور
مئی
شمالی غزہ کے تمام باشندے موت کے خطرے میں ہیں:اقوام متحدہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے شمالی غزہ میں موجود تمام
نومبر