?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت قیادت نے مختلف جیلوں میں کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سزا مکمل کرنے اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیاجارہا ہے۔
میڈیا کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کئی قیدی پچیس پچیس سال سے نظر بند ہیں جوبنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مختلف امراض کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں محمد قاسم فکتو ،محمد شفیع شریعتی، نذیر احمد اورمحمد ایوب شامل ہیں۔
بیان میں کہاگیاکہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کے لئے ہرطرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اورجیلوں میں نظربند کشمیری حریت پسندوں سے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔
بیان میں کہاگیاکہ آزادی کے لئے کشمیریوں کے عزم کو کمزور کرنے کے لیے حریت پسندوں کو جموں وکشمیر اورہزاروں میل دوربھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ اپنے عزیزوں سے ملاقات کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
بیان میں کہاگیاکہ نظربندوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ نارواسلوک عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہاگیاکہ کشمیری حریت پسندوں کی نظربندی کو طول دینے کیلئے انہیں مقررہ تاریخوں پر عدالتوں میں پیش نہیں کیاجاتا اورانہیں پیشہ ورمجرموں اورانتہائی خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی زندگیاں مسلسل خطرے سے دوچار ہیں۔ بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ فوری مداخلت کر کے کشمیری حریت پسندوں کی رہائی کے لئے بھارت پردباؤ ڈالیں۔


مشہور خبریں۔
صحافی ارشد شریف قتل کیس کے بارے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے
جولائی
دبئی کی جبل علی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں اہم انکشاف، متعدد صہیونیوں کی ہلاکت کی خبر
?️ 12 اگست 2021دبئی (سچ خبریں) گذشتہ ماہ 7 تاریخ کو دبئی کی جبل علی
اگست
جولانی کو بقا کے لیے اسرائیل کی ضرورت!
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی ٹائمز آف نے لکھا ہے کہ عرصے سے اسرائیل
مئی
یمن میں اعلی اماراتی کمانڈر ہلاک
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات
جنوری
مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں
اکتوبر
شکست کسے ہوئی ہے؟ حماس کو یا اسرائیل کو؟ صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں صیہونی حکومت کے خلاف
نومبر
الحشد الشعبی کی تأسیس کی سالگرہ پر بغداد کی عوام نے منایا جشن
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: عراق میں الحشد الشعبی کے قیام کی آٹھویں سالگرہ منانے
جون
عراق کے وزیراعظم کا 12 سال بعد دورہ شام
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAA نے اعلان کیا کہ
جولائی