بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد سرغنہ صبر اللہ اور امجد عرف بچھو مارے گئے۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا، جبکہ دوسرا آپریشن بنوں میں کیا گیا جس میں 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

اسی طرح شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی شہید ہوگئے۔

مشہور خبریں۔

شہید امام خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت 

?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں:  آر ٹی کے عربی سیکشن نے رپورٹ کیا کہ آج

اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی صورتحال پر اظہارِ تشویش

?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ملک بھر میں شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) شبِ معراج آج ملک بھر میں عقیدت و

امریکہ اور صیہونی حکومت کو ‘بچوں کا قتل’ کیوں پسند ہے؟

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: ایک صیہونی ماہر نے لکھا کہ ایران کے ساتھ جنگ

کیا ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں؟

?️ 30 مئی 2022گزشتہ دنوں عبرانی اور عرب میڈیا نے خبریں شائع کیں کہ صیہونی

صیہونی قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات تباہ

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فورسز نے گزشتہ رات اور آج صبح کے

سعودی عرب پہلے والا سعودی عرب نہیں رہا؛امریکہ میں سعودی سفیر

?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ

جنگ کی پشت پناہی بھی اور صلح کی باتیں بھی؛امریکی عجیب منافقت

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے عالمی رائے عامہ کی آنکھوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے