رکن اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے بھارتی فورسز کا طاقت کا وحشیانہ استعمال

?️

جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج الدین ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے خلاف ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسزنے آنسو گیس کے گولوں اور لاٹھی چارج سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے منگل کے روز ڈوڈہ میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی کے بعد مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے امتناعی احکامات نافذ کیے ۔ اس کے باوجود ڈوڈہ اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے دیگر اضلاع میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اورمعراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے پیراملٹری فورسز اورپولیس نے گندو، کہارا، ٹھاٹھری، بھلیسہ اور ڈوڈہ کے دیگر علاقوں میں نئی چوکیاں قائم کیں۔ ڈوڈہ کے علاقے دوناڈی میں مظاہرین اورفوسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے جواب میں پتھراؤ کیا۔

خواتین سمیت متعدد مظاہرین کوگرفتارکیا گیا۔ٹھاٹھری ۔گندو روڈ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنسو گیس کا دھواں علاقے کو لپیٹ میں لے رہا ہے جبکہ مظاہرین ایک چوکی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

بھارتی فورسز نے خاردار تاروں سے پلوں کو بند کر دیاجس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ ڈوڈہ قصبے میں ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے متعددافراد زخمی ہوئے۔ٹھاٹھری میں بھارتی فوجیوںنے مظاہرین کو روکنے کے لیے کشتواڑ ڈوڈہ روڈکو بند کردیا۔

دریں اثناء عام آدمی پارٹی نے جموں شہر میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیااورمعراج ملک کی گرفتاری اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔ راجوری، پونچھ، کشتواڑ اور اسلام آباد اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔

مشہور خبریں۔

مائیکروسافٹ نے کام کی جگہوں پر اے آئی کی نگرانی کیلئے ٹریکر متعارف کرادیا

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ کا مانناہے کہ کام کی جگہ پر صرف انسانوں

برطانوی صحت کے شعبے میں ہڑتالوں کا ایک نیا دور

?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ہیلتھ کیئر ورکرز یونین نے ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات

سوڈان میں جمعرات کو ہونے والے مظاہروں میں 3 ہلاک

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:  سوڈان لبریشن اینڈ چینج گروپس نے اقوام متحدہ کی سلامتی

بھارت جارحانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس

?️ 19 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

یمن جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی متعدد وجوہات

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:یمن جنگ اب سعودی شکست کے کئی پہلوؤں کے انکشاف کے

بائیڈن یوکرین کے بارے میں پیوٹن کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں: گرین فیلڈ

?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں امریکہ کے مستقل نمائندے نے یوکرین کی

امریکہ کو داعش اور القاعدہ کی جاری کارروائیوں پر تشویش 

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر اور قائم مقام نمائندہ ڈوروتھی

فلسطینی مزاحمت: اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملبے سے نکالنے میں ساز و سامان کی کمی واحد رکاوٹ ہے

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ایک ذریعے نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے