?️
جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں دو دھماکوں میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے پیر کو جموں پہنچنے کے امکانات ہیں، اور اس حوالے سے سکیورٹی کافی سخت ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق علاقائی پولیس چیف مکیش سنگھ نے بتایا ہے کہ ’سنیچر کو دونوں دھماکے جموں کے نارووال کے علاقے میں ٹرانسپورٹ یارڈ میں ہوئے۔‘
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق راہُل گاندھی کی یاترا اس وقت جموں سے صرف 60 کلومیٹر دور ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’دھماکوں کی نوعیت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ فرانزک ماہرین دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔‘
دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار انڈین روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
’نفرت اور تقسیم‘ کے خلاف راہُل گاندھی کے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ہیں۔ کانگریسی رہنما کا مقصد سنہ 2019 کے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہاتھوں شکست کے بعد بائیں بازو کی کانگریس پارٹی کو دوبارہ عروج پر پہنچانا ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق راہُل گاندھی کی یاترا اس وقت جموں سے صرف 60 کلومیٹر دور ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’دھماکوں کی نوعیت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ فرانزک ماہرین دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔‘
دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سرچ آپریشن کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
اسرائیلی فوج کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں غیرمعمولی جانی نقصان کا اعتراف
?️ 26 مارچ 2026 سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی
مارچ
یوکرین کی جرمنی پر ٹینک نہ بھیجنے پر کڑی تنقید
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین کے وزیر خارجہ نے منگل کی شام روس کے
ستمبر
سعودی شہریوں کی نظر میں غزہ کی جنگ ؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی تھنک ٹینک کے نئے سروے کے نتائج
دسمبر
آئی ٹی پارکس سمیت دیگر کمپنیوں کو بلاتعطل انٹرنیٹ فراہمی کیلئے پالیسی فریم ورک پر کام شروع
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر کے آئی ٹی پارکس، سافٹ ویئر
دسمبر
چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے
فروری
میٹا اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے نابالغ افراد سے جنسی گفتگو کیے جانے کا انکشاف
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا
اپریل
کیا جو بائیڈن صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوں گے؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں زیادہ تر پولز امریکہ کے موجودہ صدر جو
جولائی