دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے کیونکہ بھارتی فورسز اور اس کی ایجنسیاں کالے قوانین کو ڈھال بناکر مظلوم کشمیریوں کو اندھا دھند طریقے سے شہید،گرفتاراورہراساں کررہی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، محمد سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کشمیری عوام کے بہترین مفاد میں ہے اور کشمیری ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتے ہیں۔

حریت رہنمائوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ہر کشمیری کوقتل کرنے اور ان کی زمین اور سرکاری ملامتیں چھیننے پر تلا ہوا ہے، پاکستان پر یہ فرض ہے کہ وہ عالمی برادری کی حمایت حاصل کرے تاکہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس حقیقت کو بھول گیا ہے کہ آزادی کی تحریکوں اور جذبوں کو فوجی طاقت اور وحشیانہ ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اورانہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی اور شمیم شال نے اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دنیا کے امن پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں جہاں بغیر کسی وجہ کے لوگوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کو ایک ہفتے میں بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

🗓️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ریجنل پولیس افسر (آر پی او)

یمنیوں کا عالمی سامراج کو انبتاہ

🗓️ 5 جون 2021سچ خبریں:یمنی عوام کی ایک بڑی تعداد نے عالمی سامراج کے خلاف

یورپ کے لیے فوری طور پر روسی گیس کا متبادل تلاش کرنا ناممکن ہے:قطر

🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:قطر کے وزیر توانائی نے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی

امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن حکومت کے پاس اتنی طاقت

بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا

🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن

اسرائیل کے لیے جنگ جیتنے کا تصور کرنا بھی مشکل 

🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ اس بات کا اعتراف کیا کہ غزہ کے

زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو

🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے

مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، محمد اورنگزیب

🗓️ 27 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مربوط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے