دریائے جہلم میں شگاف پڑنے سے وادی کشمیر کے متعد د حصے زیر آب آگئے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم کے پشتے میں شگاف پڑنے سے وادی کشمیر کے متعدد علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے ہزاروں افراد کومجبور امحفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پامپور کے علاقے زین پورہ اور سرینگر کے نواحی علاقوں تائیگان اور شالینا میں سیلابی پانی گھروں میں گھس گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کی شب تین زورداردھماکوں کے بعددریائے جہلم کے پشتے ٹوٹنے کے بعد سیلابی پانی گلیوں، کھیتوں اور رہائشی علاقوں میں گھس آیا ۔

اندھیرے میں لو گ محفوظ مقامات کی طرف ڈورنے لگنے اور سیلابی پانی سے بچنے کے لیے گھروں کی چھتوں اور بالائی منزلوں پر چڑھ گئے۔مقامی لوگوں نے بحرانی صورتحال کے دوران قابض انتظامیہ کی بے حسی پر کڑی تنقید کی ہے۔

پامپور کے ایک رہائشی نے کہاکہ امداد اور ریلیف کی فراہمی کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود،قابض انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں کہیں نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے قبل پیشگی حفاظتی انتظامات کے قابض انتظامیہ کے دعوے سراب ثابت ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ سیلابی صورتحال نے 2014کے تباہ کن سیلاب کی خوفناک یادیں تازہ کر دں ہیں۔اطلاعات کے مطابق، شدید بارشوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے تمام دریائوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اورپامپور اور رام منشی باغ کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

سیلابوں کے علاوہ، لینڈ سلائیڈنگ نے بھی مقبوضہ علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ کشتواڑ میں رتلے پاور پروجیکٹ کے مقام پر تودے گرنے سے پانچ افراددب گئے ، جنہیں بعد میں بچا لیا گیا۔ اودھمپور میں لینڈ سلائیڈنگ سے سرینگر جموں ہائی وے متاثر ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہے ۔

مشہور خبریں۔

Indonesia To Offer Infrastructure Projects At IMF-World Bank Meeting

?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

زیلنسکی کا یوکرین میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کا اعتراف

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر Volodymyr Zelenskyy نے اتوار کے روز اپنے ملک

امریکی وزارتِ انصاف کے کارکن ٹرمپ کے عتاب کا شکار

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی وزارتِ انصاف نے 20 سے زائد کارکنوں کو 6

پابندیاں روس کو باقی دنیا سے الگ نہیں کر سکتیں: پیوٹن

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ مغربی

ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف

?️ 27 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی

محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ

?️ 31 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، گلوکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر

سعودی عرب کی خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کی خواہش

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل نے کہا

روس نے غلط معلومات شائع کرنے پر جرمانہ عائد کیا،وجہ؟

?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو، روس نے ایپل اور آن لائن انسائیکلو وکی پیڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے