?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل نظر بند رکھ کر انہیں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے چیئرمین چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ایڈووکیٹ شاہد اسلام، فاروق احمد ڈار ، مشتاق الاسلام ،مولوی بشیر عرفانی، بلال صدیقی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اور انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز بدستور مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نظر بند رہنماﺅں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے ان رہنماﺅں کو جھوٹے الزامات میں ”یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ “جیسے کالے قوانین کے تحت قید رکھا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ یہ گرفتاریاں اس بات کی دلیل ہیں کہ بھارت کس بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ منتازعہ خطہ ہے او ر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دے رکھا ہے ، کشمیری اپنے اس حق کے حصول کیلئے ایک پر امن جدوجہد کررہے ہیں اور بھارتی جبر انہیںاس جدوجہد سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرزعمل ہے جبکہ پاکستان اس دیرینہ تنازعے کے پر امن حل کی بھر پور وکالت کر رہا ہے اور وہ حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
گورنر عمر سرفراز چیمہ کا آرمی چیف کو خط
?️ 5 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے گورنر عمر سرفراز چیمہ نے صوبے میں آئینی و سیاسی بحران
مئی
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
شام میں امریکی کے غیر قانونی اقدامات
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں امریکی فوج
اگست
کورونا:عثمان بزدار نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا
?️ 14 مئی 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں کورونا وائرس کے پیش
مئی
چین کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کا اثر،چین کے شہر میں تاجروں کی آمد میں اضافہ
?️ 30 نومبر 2025 چین کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب ثالثی کا
نومبر
اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت
مئی
نئے شامی حکمرانوں کا شامی اقوام کو متحد کرنے کا منصوبہ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی قیادت میں شام کی نئی
دسمبر
سندھ میں سرکار گزشتہ 13 سالوں سے لوٹ مار کے مزے لوٹ رہی ہے
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا
ستمبر