?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں میں مسلسل نظر بند رکھ کر انہیں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے چیئرمین چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی ، نعیم احمد خان، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، ایڈووکیٹ شاہد اسلام، فاروق احمد ڈار ، مشتاق الاسلام ،مولوی بشیر عرفانی، بلال صدیقی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اور انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز بدستور مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ نظر بند رہنماﺅں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے ان رہنماﺅں کو جھوٹے الزامات میں ”یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ “جیسے کالے قوانین کے تحت قید رکھا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ یہ گرفتاریاں اس بات کی دلیل ہیں کہ بھارت کس بڑے پیمانے پر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ منتازعہ خطہ ہے او ر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دے رکھا ہے ، کشمیری اپنے اس حق کے حصول کیلئے ایک پر امن جدوجہد کررہے ہیں اور بھارتی جبر انہیںاس جدوجہد سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرزعمل ہے جبکہ پاکستان اس دیرینہ تنازعے کے پر امن حل کی بھر پور وکالت کر رہا ہے اور وہ حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے
مارچ
فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا امریکہ سے مطالبہ
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، اسلامی جہاد اور فلسطین کی آزادی کے
اکتوبر
امریکی تجزیہ کار: امریکی بحری ناکہ بندی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
?️ 21 اپریل 2026سچ خبریں: امریکی امورِ بین الاقوامی کے معروف تجزیہ کار اور مصنف
اپریل
گوادر میں موسلادھار بارش، سیلاب نے تباہی مچا دی، آج مزید برسات کی پیش گوئی
?️ 29 فروری 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر، مکران اور بلوچستان کے شمالی اور وسطی علاقوں
فروری
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں اضافہ ہوگا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید
دسمبر
ہمارے پاس یمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے :صیہونی
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی جانب سے کل صبح تل ابیب پر کامیاب
دسمبر
مزاحمتی میزائلوں کے خلاف صیہونیوں کے چیلنجز
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مزاحمتی محور اور صیہونی حکومت
دسمبر
حماس نے شمالی رام اللہ میں مساجد کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: شمالی رام اللہ کی ایک مسجد میں آتشزدگی اور آباد
جون