حریت کانفرنس کا نظر بند حریت رہنماﺅں،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں جیل حکام کی طرف سے کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہت سے نظر بند کشمیری متعدد امراض میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت روز بروز بگڑ رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج جب دنیا ”عدم تشدد “کا عالمی دن منا رہی ہے تاہم یہ دن جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، جہاں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی بیانیے کو غیر حقیقت پسندانہ اور متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسے سیاسی مسئلے کو فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو کچلنے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار تعینات ہیں اور یہ خطہ اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ مانا جاتا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دریں اثنا ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔پرویز احمد شاہ کے اکلوتے فرزند 21 سالہ فارح الرحمان (طالب علم فائنل ائیر انجینئرنگ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز) چند روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔ وہ گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملے.

مشہور خبریں۔

الجزائر کی فٹ بال ٹیم کا اپنی چیمپئن شپ کی ٹرافی فلسطینی عوام کو پیش کرنے کا اعلان

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی ٹیم نے عرب کپ کا پہلا راؤنڈ جیت

فرانس میں جاری مظاہروں میں 370 سے زائد افراد کو گرفتار

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ایمینوئل میکرون کے پنشن پلان

یوکرائن میں ہنگامہ آرائی یورپی انرجی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی امریکی سازش:روس

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ

ٹوئٹر نے صارفین کے لئے ایک اور فیچر متعارف کرادیا

?️ 7 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کی سہولت کو

کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی میٹنگ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش

?️ 25 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر

شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب

?️ 13 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

ہم یمنی میزائل کے سامنے ناکام رہے: تل ابیب

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعتراف کیا کہ یہ پہلا موقع

تل ابیب کے کرائے کے فوجی

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان میں صیہونیوں کی ناکامی کے بعد صیہونی آپریشن روم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے