حریت کانفرنس کا نظر بند حریت رہنماﺅں،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں جیل حکام کی طرف سے کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ طبی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے بہت سے نظر بند کشمیری متعدد امراض میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت روز بروز بگڑ رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج جب دنیا ”عدم تشدد “کا عالمی دن منا رہی ہے تاہم یہ دن جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، جہاں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں بھارتی بیانیے کو غیر حقیقت پسندانہ اور متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسے سیاسی مسئلے کو فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو کچلنے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی گئی، جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار تعینات ہیں اور یہ خطہ اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ مانا جاتا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دریں اثنا ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔پرویز احمد شاہ کے اکلوتے فرزند 21 سالہ فارح الرحمان (طالب علم فائنل ائیر انجینئرنگ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز) چند روز قبل ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔ وہ گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملے.

مشہور خبریں۔

الخلیل میں صہیونیوں کے تازہ وحشیانہ حملے ؛متعدد افراد زخمی

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الخلیل کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر

ٹرمپ کی تنہائی؛ آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھانے پر امریکی اتحادیوں کی مخالفت 

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں کشیدگی

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد اور بھرپور تعاون کی پیش کش کی، وزیراعظم

?️ 31 اکتوبر 2025چترال: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی

حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صدف نعیم واقعے سے متعلق

’انڈیا اور بنگلہ دیش میں کوئی فرق نہیں‘، محبوبہ مفتی کے بیان پر تنازع

?️ 21 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے

وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے طریقے

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی

بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے پر میزائل حملہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے گرین زون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے