?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کپواڑہ قتل عام کے شہداءکو آج ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کے تمام دلدوز واقعات کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجرم بھارتی فوجیوں کو سزا دی جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 27 جنوری 1994 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد کپواڑہ قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 27 شہریوں کو شہید کیا تھا۔ قابض فوجیوں نے یہ قتل عام 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے روزہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لیے کیا تھا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، عبدالصمد انقلابی، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، غلام نبی وسیم، مولانا مصعب ندوی، تحریک حریت جموں و کشمیر، ڈیموکریٹک فریڈم موﺅمنٹ اور انسانی حقوق کے کشمیری کارکن محمد احسن اونتو نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ کپواڑہ قتل عام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں پیش آنے والے بیگناہ لوگوں کے قتل عا م کے دیگر المناک واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر ، الطاف حسین وانی، سید گلشن احمد، منظور احمد شاہ اور محمد سلطان بٹ نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا کہ اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی نجی جیلیں؛ انسانی حقوق کی آڑ میں کاروبار
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں قیدیوں کی
مارچ
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کمیٹی کا کہناہے کہ خطے میں ابھرتی
اکتوبر
عظمی بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا
?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے
ستمبر
نیویارک کی عدالت کے فیصلہ پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف
فروری
حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا
?️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے دہشت
مئی
مستونگ: لک پاس کے قریب خودکش دھماکا، ایک شخص زخمی
?️ 29 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب
مارچ
ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 25 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
جنوری
کئی طاقتوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا کثیر قطبی کی طرف گامزن
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں بیلاروس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایک
اپریل