?️
سرینگر: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے دوٹوک بیان کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے تحریک آزادی کشمیر میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں سید بشیر اندرابی ، خواجہ فردوس ، زمرودہ حبیب ، غلام نبی وار، اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر ، جموں و کشمیر پولیٹکل ریزسٹنس مومنٹ کے چیئرمین جمیل میر اور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین معراج الدین شیخ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان سے کشمیری عوام کو زبردست حوصلہ ملا ہے۔
حریت رہنماؤں نے کہا کہ آرمی چیف نے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے آرمی چیف کے بیان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کو لگنے والے زخموں پر مرہم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان مسلسل کشمیری عوام کو سیاسی،سفارتی،اخلاقی حمایت کررہا ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کو پرامن ،منصفانہ طورپر اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں قتل وغارت کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور یہ عالمی امن کے لئے خطرہ اور مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما الطاف حسین وانی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے جرأت مندانہ بیان نے بھارتی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج نے، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں، ہمیشہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے۔کشمیر کو تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کہا کہ اس تنازعے کے ایک اہم فریق کے طور پر پاکستان نے ہمیشہ اس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں نے لبنان کو کیا پیشکش کی ہے؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے تجویز دی
جنوری
امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ایک بار پھر ویٹو کیا
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے ایک اور مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا
نومبر
نیتن یاہو کا جولانی کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی ثالثی کا مطالبہ
?️ 12 جون 2025ایک امریکی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو
جون
ایران اور مصر نے غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے سعودی
اگست
آرامکو اپنے 50 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے
?️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی آرامکو دسیوں ارب ڈالر کے حصص کی فروخت کے
ستمبر
نواز شریف انتخابات میں ’گڑبڑ‘ کرنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی)
فروری
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے، سعد رفیق
?️ 3 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق
اگست