?️
سرینگر: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیر کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے پر زوردیتے ہوئے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کردیاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی زندہ ہے اور اسے فوج یا پولیس کے استعمال سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ حالات معمول کے مطابق ہونے کا پروپیگنڈا کرنے اور یا سیاحوں کی آمد کا پرچار کرنے سے عسکریت پسندی ختم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت دعوی کر رہی ہے کہ 2019میں دفعہ370کی منسوخی سے عسکریت پسندی ختم ہو گئی ہے لیکن چار سال بعد بھی یہ موجود ہے اور اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک ہم اس کی جڑ کو سمجھنے کی کوشش نہیں کریں گے۔وہ ریٹائرڈ پولیس افسر کے قتل پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جسے ضلع بارہمولہ کے علاقے گانٹہ مولہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ فاروق عبداللہ نے کہا جو لوگ حالات معمول کے مطابق ہونے کا دعویٰ کر رہے تھے وہ اب خاموش ہیں۔
انہوں نے بنیادی وجہ کو حل کرنے کے بجائے سطحی طریقے سے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو جموں و کشمیر میں خونریزی کو ختم کرنے کے لیے صحیح تناظر میں راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ اگر وہ واقعی عسکریت پسندی کو ختم کرنا چاہتی ہے تو اسے نارملسی کا دعوی کرنے یا سیاحت کے بارے میں بات کرنے کے بجائے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج یا پولیس کے استعمال سے عسکریت پسندی ختم نہیں ہو گی۔ہمیں گہرائی میں جانا ہوگا اور اسے ختم کرنے کے لئے بنیادی وجہ کو حل کرنا ہوگا۔پونچھ اور راجوری میں حالیہ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پرفاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ حکومت کے ”سب اچھا ہے”کے دعوئوں کی نفی کرتے ہیں۔ فاروق عبداللہ نے بھارتی فوج کی حراست میں تین شہریوں کے قتل کی عدالتی تحقیقات اور بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا قتل ایک افسوسناک واقعہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کی حمایت نہ کرنے والے عرب غدار ہیں: اسلامی جہاد
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر سرایا القدس
اکتوبر
ریاستہائے متحدہ میں بچوں کی درد کش دواوں کا راشن
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ میں دو بڑے دوا بنانے والے اداروں کی
دسمبر
اردن: بن گور کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی
جون
بیروت کے واقعات پر امریکی ردعمل
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیروت میں ہونے والے واقعات
اکتوبر
امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے
جون
غزہ میں بھوک سے ہونے والی موت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں
جون
وزیرِ اعظم کی مستونگ روڈ پر خود کش حملے کی شدید مذمت
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مستونگ
ستمبر
مسئلہ فلسطین اور غزہ جنگ میں قطر کا کیا کردار رہا ہے؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں حماس کے ساتھ مواصلاتی چینل کو برقرار
دسمبر