?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ہمارے خلاف کچھ بھی ٹھوس نہیں اور وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔
میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ’’انڈیا‘‘ بلاک جیت کر ابھرے گا اور جو بھی نیا وزیر اعظم بنے گا وہ سب کچھ جو بی جے پی حکومت نے کیا ہے واپس کر دیا جائے گا۔
اگربھارتی وزیر اعظم مودی ادھم پور میں ریاستی حیثیت کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہیں تو وہ ابھی کیوں نہیں دے سکتی وہ اس میں تاخیرکیوں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کااتحاد’’انڈیا‘‘ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں، خاندانوں کے ذریعے نہیں، اگر کوئی صنعت کار اپنے بیٹے کو صنعت کار بناتا ہے تو اسے ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں ووٹ مانگ کر منتخب ہونا ہے اور یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ ہمیں مسترد کرتے ہیں یا قبول کرتے ہیں۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے دفعہ370کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوتا اور ان کی پارٹی اسے زندہ رکھے گی۔ یہ حکومت ہمیشہ قائم نہیں رہے گی۔ زمین پر کوئی ایسی طاقت نہیں جو وزیر اعظم مودی کو عہدے پرہمیشہ کے لئے برقرار رکھ سکے۔ہر حکومت کی ایک معینہ مدت ہوتی ہے، کچھ لمبی ہوتی ہیں، کچھ چھوٹی ہوتی ہیں۔
آپ یہ کیوں مانیں گے کہ مستقبل میں کوئی ایسی حکومت نہیں آئے گی جو دفعہ370پر ہم سے بات کرنے کو تیار نہ ہو۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔میں یقین کرنا چاہتا ہوں کہ مستقبل میں ایک ایسی حکومت آئے گی جو مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے بنیادی مسئلے پر ہمارے ساتھ بات کرنے میں خوش ہو گی اور جب تک وہ وقت نہیں آتا، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
عراقی صدر کا مغربی ممالک کو انتباہ
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمانوں کے
جولائی
ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے پیر کی
جون
عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان
?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین
نومبر
فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس
اپریل
پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے
مئی
کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی
?️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے
اپریل
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنا دی
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
اپریل