بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں:حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور علاقے میں اس کی مسلط کردہ انتظامیہ نے ریاستی دہشتگردی اور جابرانہ پالیسیوں کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت کی سامراجی اور ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کی شدید مذمت کی جن کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کے ہر جائز مطالبے کو دبانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مقامی لوگوں کو جموں خطے میں آباد کررہی ہے اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اگست 2019میں دفعہ370اور 35A کی منسوخی کے بعد کشمیریوں کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر بنیادی حقوق سے محرومی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فوری مداخلت کا تقاضا کرتی ہے تا کہ بھارتی جارحیت کو روکا جاسکے۔

ایڈوکیٹ منہاس نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

حریت ترجمان نے بنگلہ دیش میں ممتاز نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور بیرون ملک مداخلت کی پالیسی بند کرے۔

انہوں نے ناانصافی کے خلاف جدوجہد میںعثمان ہادی کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قاتل، اس کی سرپرستی کرنے والے اور سازش کرنے والے کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط 

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100

عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کہاہے کہ عدالت قانون سازی میں

امریکہ میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ

?️ 27 اگست 2025امریکا میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ سی این این

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 26 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے

غزہ کے نگہبان یحییٰ سنوار کون ہیں؟

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ سنوار کو غزہ کے اندر حماس کے سیاسی بیورو

ہم روس اور چین سے بہت پیچھے ہیں: امریکی ایئر فورس کے سینئر جنرل

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:کینیڈا میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی

نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی کامیابی پر دنیا بھر میں جشن، پاکستانی شوبز شخصیات کی مبارکباد

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: زہران ممدانی کی بطور میئر کامیابی پر نہ صرف امریکا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے