?️
سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے جینے کے حق سمیت کشمیر یوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر کے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اپنے باشندوں کے لیے جہنم میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو قتل اور گرفتار کر رہے ہیں ، خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بناتے ہیں اور گھروں اور دیگر املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے 5اگست2019کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر مظالم میں شدت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کے حق خودارادیت سے انکار اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں پر اپنے مظالم کو چھپانے اور علاقے کی اصل صورتحال کے حوالے سے عالمی بردری کو گمراہ کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے میں گروپ 20کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اپنے باشندوں کے لیے جہنم میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو قتل اور گرفتار کر رہے ہیں ، خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بناتے ہیں اور گھروں اور دیگر املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر مجرمانہ خاموش ختم کرے اور بھارت کو بیگناہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت سمیت ان کے تمام بنیادی حقوق کے حصول میں مدد کرنا ہر ذی شعور انسان کا فرض ہے۔


مشہور خبریں۔
ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر
?️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں
اپریل
صیہونی حکومت حزب اللہ کے ڈرونز کی نگرانی کیسے کر رہی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ اس
اکتوبر
آنکارا میں روسی اور یوکرائنی وفود کے ارکان کے درمیان جسمانی تصادم
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:آنکارا اجلاس میں یوکرائنی وفد کے ایک رکن کی روسی نمائندے
مئی
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ نے افغانستان میں امریکی افواج کے
جون
عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ
اکتوبر
اوگرا کی ڈیزل اسٹاک محدود ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے محدود اسٹاک
نومبر
دشمن بزدل اور بدنیت، مس ایڈونچر کی کوشش کرسکتا ہے۔ عطا تارڑ
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا
مئی
فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری