بھارت نے لداخ کی رہی سہی خودمختاری اور تمام اختیارات چھین لئے ہیں۔

?️

لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ خطے کی نمائندہ تنظیموں میں ایک لہہ اپیکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ دورجے نے کہاہے کہ بھارت نے مقامی انتظامیہ کے تمام اختیارت نئی دہلی منتقل کردیے ہیں اور لداخ کو آج وہ خودمختاری بھی حاصل نہیں ہے جواسے جموں و کشمیر کا حصہ ہوتے ہوئے حاصل تھی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیرنگ ڈوجے نے لہہ میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کو بطور یونین ٹیریٹری جوانتظامی خودمختاری حاصل ہے ، جموں و کشمیر کا حصہ ہوتے ہوئے اسے زیادہ آزادی حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر کے تحت اس سے کہیں بہتر خودمختاری حاصل تھی جو ہمیں آج ہے۔ ہم اپنے فیصلوں پر کنٹرول کھو چکے ہیں اور دہلی کی طرف سے مداخلت بڑھتی جا رہی ہے۔ان کا یہ بیان مقامی انتظامیہ سے اختیارات واپس لینے پر بڑھتے ہوئے عوامی غم وغصے کے بعد آیا ہے۔ نئے انتظامی حکم کے تحت لیفٹیننٹ گورنر اب 100کروڑ روپے تک کے منصوبوں کی منظوری نہیں دے سکتے۔

انتظامی سیکرٹریز بھی 20کروڑ روپے تک کے منصوبوں کو منظور کرنے کا اختیار کھو چکے ہیں، جبکہ محکمانہ سربراہان بشمول چیف انجینئرز، ڈپٹی کمشنرز اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز سے 3کروڑ سے 10کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری کے اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔

تمام منظوری اب بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے دی جائے گی۔یہ حکم لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے بھارتی وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد جاری کیا جس سے لداخ میں سیاسی اور سماجی قیادت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

چیرنگ ڈوجے نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کے بجائے ہمارے پاس موجود تمام اختیارات چھین لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نظم ونسق اور ترقیاتی فیصلے اب دہلی میں کئے جائیں گے جس سے سخت جغرافیائی اور موسمیاتی صورتحال والے خطے میں کام میں شدید تاخیر ہو گی۔

اگست 2019میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد لداخ کومرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایاگیاتھا۔ چیرنگ ڈورجے نے کہا کہ ہماری مالی خودمختاری چھیننے سے پہلے ہم سے مشاورت تک نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا سیاسی اہداف کے ساتھ ترقیاتی منصوبہ

?️ 8 اپریل 2025صیہونی حکومت مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبے کے مطابق مشرقی یروشلم

صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا: ہم غزہ جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے تحریک حماس کی مزاحمت کو تسلیم

پنجاب کی زرعی اراضی پاک فوج کے حوالے کرنے کا اقدام کالعدم قرار

?️ 22 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب

بھارتی حکومت کی جانب سے حریت کانفرنس پر پابندی، حریت رہنمائوں نے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا

?️ 24 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی

حملہ آور سعودی اتحاد کے ذریعہ یمن میں القاعدہ کے دہشت گردوں کی منتقلی

?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:یمنی شہر مأرب کے باخبر ذرائع نے القاعدہ دہشت گرد گروہ

فلسطین کی آزادی کے لیے مقاومت کو آگے بڑھانا ضروری

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے

جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے