?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال مسلسل سنگین ہے کیونکہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقراررکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیراہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اسرائیلی طرز پر جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرناچاہتا ہے۔حال ہی میں بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی درجنوں دکانوں پر چھاپے مار کر جماعت اسلامی کے بانی مولاناابوالاعلی مودودی کی تصانیف سمیت سینکڑوں اسلامی کتابوں کو ضبط کر لیا ہے۔
جماعت اسلامی جس نے طویل عرصے تک کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات انجام دیں کو ہندوتوا بی جے پی حکومت نے 2019 میں کالعدم قراردیدیا۔ اب مولانامودودی کی تصانیف کے خلاف کریک ڈائون اور اسلامی لٹریچر کو غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی اسلامی شناخت کو مٹانے کی خطرناک کوشش کے تحت بھارتی حکومت اسرائیلی طرز پر اسلامی تاریخ، ثقافت اور اخلاقیات سے متعلق کتابوں کو ضبط کر رہی ہے ۔حال ہی میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فورسز نے کتابوں کی دکانوں پر چھاپے مار کر”جارحانہ” سمجھے جانے والے لٹریچر کوقبضے میں لے لیاگیاتھا۔
تاریخ شاہد ہے کہ کتابوں کو جلانے اور آزادی اظہار کے حق پر قدغن عائد کرنے سے کبھی بھی آزادی کی تحریکوں کو کچلا نہیںجاسکتا ۔جس طرح 1930کی دہائی میں جرمن نازیوں نے کتابوں کو جلایا تھا، آج صیہونی اور بھارتی حکومت ایسی ہی کارروائیوں پر عمل پیرا ہیں۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی آڑ میں،کشمیریوں کی زرعی زمینوں پر قبضے اورانکے روزگار سے محروم کرنے کیلئے مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں ریلوے ٹریک اورنئی سڑکیں تعمیر کر رہی ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے بین الاقوامی قوانین کے تحت ایک جرم ہیں ۔ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت پر حملہ نہ صرف اخلاقی اصولوں بلکہ عالمی قانون کی خلاف ورزی بھی ہے ۔
مشہور خبریں۔
یمن جنگ بندی میں توسیع کے لیے انصاراللہ کی شرطیں
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے اعلان
ستمبر
فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات
جون
وزیر داخلہ نے قوم سے مانگی معافی
?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شیخ رشید نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا
اپریل
اسرائیل کی اپنی سرزمین کو محفوظ بنانے کی نئی حکمت عملی
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق معاون وزیر دفاع رچرڈ پرلے جو کہ
ستمبر
ٹرمپ منصوبہ، نیتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟
?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ منصوبہ، نتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟ امریکی صدر
اکتوبر
صہیونی نصراللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 14 جولائی 2023صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے تھنک ٹینکس کے بند دروازوں کے
جولائی
امریکی فوجی قافلہ شام میں داخل
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی فوجی قافلہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ غیر
دسمبر
رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے
اپریل