🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے اسکی بین الاقومی حیثیت ہرگز متاثر نہیں کرسکتا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے، یہ تنازعہ اب تک حل نہ ہونے کیوجہ سے نہ صرف کشمیری مسلسل مشکلات کا شکار ہیں بلکہ پورے خطے کو متوار ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ مسئلے کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارت کا غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل او ر ہٹ دھرمی ہیں۔
ترجمان حریت کانفرنس نے بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کی کاروائیوں کے ذریعے مسلسل نشانہ بنایاجا رہا ہے۔انہوںنے تحریک آزادی کیساتھ وابستگی کی پاداش میں کشمیریوںکی جائیدادوں کی مسلسل ضبطی اور ملازمین کی برطرفی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال اوراپنے ہی وطن میں اجنبی بنانے پر تلا ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ، ان کاروائیوں کے دوران خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت لوگوں کو ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں گھنٹوں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبو ر کیا جاتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی ان تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
مشہور خبریں۔
فرانس میں چاقو کے حملے میں 6 بچے زخمی
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانسیسی ایلپس کے
جون
مخالفین جانتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے تو ہار جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
🗓️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
دسمبر
جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کو کیوں شہید کیا گیا؟عراقی اہلسنت عالم کی زبانی
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: دہشت گردی کے خلاف مزاحمت اور جنگ کے کمانڈروں جنرل
دسمبر
بحرینی مزاحمتی تحریک اور اس کے اہم پیغامات ؛ صیہونی کیوں حیرت میں پڑے رہ گئے؟
🗓️ 19 مئی 2024سچ خبریں: بحرین کی الاشتر بٹالینز کی صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی
مئی
ہمیں جمہوری روایات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بدلتے ہوئے طرز حکمرانی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے دوہرے چیلنج کا سامنا ہے ، چیئرمین سینیٹ
🗓️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی
دسمبر
کردستان ورکرز پارٹی کے سربراہ کا مسلح سرگرمیوں کے خاتمے کا اعلان؛عالمی سطح پر خیر مقدم
🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں، سیاسی شخصیات اور حکومتوں نے
فروری
امریکہ کا زمینی سرحدیں کھینچنے کے لیے دباؤ
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:لبنانی صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت میں لبنانی
ستمبر
روس نے غلط معلومات شائع کرنے پر جرمانہ عائد کیا،وجہ؟
🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو، روس نے ایپل اور آن لائن انسائیکلو وکی پیڈیا
اگست