?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کوایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ یہ بات کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کے 34سال مکمل ہونے کے موقع پر نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہی۔بھارتی فوجیوں نے 23فروری 1991کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہر عمر کی تقریبا 100خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی تھی۔
2014کے بعد سے 23فروری کو ہر سال کشمیری خواتین کے مزاحمتی دن کے طور پر منایا جاتا ہے،جس کی کال سب سے پہلے جموں و کشمیر کوئلیشن آف سول سوسائٹی نے دی تھی اور اس کی حمایت کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی تھی۔مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی تذلیل اور جدوجہد آزادی کے لئے ان کے عزم کو توڑنے کے لئے خواتین کی بے حرمتی اورہراسانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اجتماعی زیادتی کے سانحے کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، محمد یوسف نقاش، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی اور عبدالصمد انقلابی سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنمائوں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مجرم فوجیوں کو سزادلانے کے لئے کنن پوشپورہ سانحے کی بین الاقوامی جنگی جرائم کے ٹریبونل سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ بھارتی عدلیہ پر کشمیریوںکا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
ہم انتخابات وقت پر کرانے میں کامیاب رہے: المشہدانی
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشهدانی نے کہا ہے کہ عراق
نومبر
ممکنہ چینی حملے کے خلاف کیا امریکہ تائیوان کا دفاع کر سکتا ہے ؟
?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے
اپریل
صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے
?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
نومبر
سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں
دسمبر
غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے: وزیر خارجہ
?️ 21 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ
مئی
حماس نے شروع ہی میں غزہ کی فوج کو مار گرایا
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی فوج نے 7 اکتوبر کے آپریشن کے حوالے سے
مارچ
صنعا کی فورسز سعودی عرب کی گہرائیوں کو نشانہ بنائیں گی: الاخبار
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: الاخبار نے اپنے ایک مضمون میں مآرب میں داعش اور
نومبر