?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف کشمیری عوام پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منا رہے ہیں، اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے تھام رکھے تھے، مظاہرین نے بھارت کو فاشسٹ ملک قرار دیا۔
مظاہرین نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت کا جمہوریت کا راگ الاپنا دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ اپنی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت الزام پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں لوگوں کو قتل کرایا، محض اخلاقی، سفارتی حمایت سے یہ مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گرد ریاست ہے، دنیا بھارتی ریاست پر دہشت گردی کا مقدمہ چلائے، بھارت نے کشمیر نہیں بھارت میں اقلیتوں کو بھی ذبح کیا ہے، اس کے باوجود بھارت کو یوم جمہوریہ مناتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیر داخلہ کے پاکستان پر دراندازی کے الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارت الزام پاکستان پر لگاتا ہے، دوہرے معیار اب نہیں چل سکیں گے، دنیا اب جان چکی ہے، اپنی آزادی کی جنگیں اپنے خون سے لڑنی پڑتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم امریکہ کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کا جائزہ لے رہے ہیں: چین
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت نے کل ایک بیان جاری کیا
مئی
غزہ کی امداد شہریوں کو بلیک میل کرنے کا ایک ذریعہ ہے: فلسطینی حکومت
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے امدادی
جون
امریکی کمانڈوز سعودیوں کو یمن کی دلدل سے بچانے کے لیے پیکار جنگ
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی شرکت متنازعہ
جنوری
اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے
اپریل
ترکی شام ، عراق اور افغانستان میں کیا چاہتا ہے؟
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:گذشتہ روز ترکی کے وزیر داخلہ نے شام کے علاقے عفرین
جولائی
سونے کا غلام
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف
جون
یوکرین جنگ سے پیسہ کمانے پر یورپی یونین کی امریکہ پر کڑی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے نو ماہ گزرنے
دسمبر
بجلی کی کمپنیاں مئی میں عوام سے مزید 30ارب وصولی کیلئے تیار
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مہنگائی میں نہ ختم ہونے والے اضافے کے ساتھ
جون