?️
سری نگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے بالکل وہی پالیسی اپنا رکھی ہے جس پر اسرائیل فلسطین میں عمل پیرا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت استصواب رائے کے ذریعے کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیریوںکو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے آج تک اس وعدے کو پورا نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری اپنی قربانیوں سے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں اور وہ کسی کو ان عظیم قربانیوں کیساتھ کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان نے بیگناہ لوگوں پر بھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی چیرہ دستیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیو ں میں تیزی لائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ دنوںکے دوران بیسیوں نوجوانوںکو تلاشی آپریشنوں کے دوران گرفتار کر کے عقوبت خانوںمیں پہنچا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی منصفانہ تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر میں حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی فورسز کے مظالم روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
کیا ٹرمپ خفیہ جوہری معلومات سعودی عرب کو فروخت کرنے والے تھے؟
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیرڈ کشنر
اگست
ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی
اگست
شمالی اسرائیل میں زندگی کیسی چل رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے شمالی
اکتوبر
ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیراتی تنقید ہو، چیف جسٹس
?️ 13 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
جنوری
ترکی کے کان کنوں کی موت کا عالمی ریکارڈ
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:عالمی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ترکی کان کنی کے حادثات میں
اکتوبر
غزہ میں قابضین کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ میں جنگ کو 77 دن گزر چکے ہیں اور
دسمبر
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضمنی
اگست
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری