?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل تین روز تک سرینگر میں گھر میں نظر بند رکھنے کے بعد آج پروفیسر عبدالغنی بٹ مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے سوپور جانے کی اجازت دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے میر واعظ کو پروفیسر بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کیلئے بدھ کے روز گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ انہیں گزشتہ روز بھی مسلسل گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
میرواعظ نے گزشتہ شام ایک ویڈیو پیغام میں اپنی مسلسل نظر بندی ، نماز جمعہ کی ادائیگی اور پروفیسر بٹ مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہمیں ایک آمرانہ نظام میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے آج علی الصبح انکی نظر بند ی ختم کر کے اظہار تعزیت کیلئے سوپور کے علاقے بوٹنگو جانے کی اجازت دی۔ میر واعظ نے پروفیسر بٹ کے بیٹوں مدثر غنی بٹ ، جہانگیر غنی بٹ ، برہان غنی بٹ اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
میر واعظ نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر عبدالغنی بٹ انکے لیے ایک شفیق بزرگ، عزیز دوست اور رہنما تھے ۔ انہوںنے کہا کہ پروفیسر بٹ نہ صرف ایک بڑے سکالر تھے بلکہ ایک انتہائی دوراندیش سیاست دان بھی تھے جو گفتگو اور اعتدال پر یقین رکھتے تھے ۔ میر واعظ نے کہا کہ پروفیسر بٹ کا انتقال جموںوکشمیر کے لوگوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
یاد رہے کہ معروف آزادی پسند کشمیری رہنما، ماہر تعلیم ، دانشور اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ
فروری
جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل، مظاہرین کی گرفتاری کا فیصلہ
?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی کال پر اسلام آباد میں
اپریل
شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی
?️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ
مئی
خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
?️ 13 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب
اپریل
صہیونی تجزیہ کار: غزہ کی جنگ نے مساوات کو نہیں بدلا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے سیاسی تجزیہ کار "آوی اسخاروف”
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت
جنوری
بغداد میں داعش کا اہم رہنما گرفتار
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی
جولائی
وائٹ ہاؤس دنیا کو مہنگی امریکی توانائی خریدنے پر مجبور کر رہا ہے:کریملن کا انتباہ
?️ 24 ستمبر 2025وائٹ ہاؤس دنیا کو مہنگی امریکی توانائی خریدنے پر مجبور کر رہا
ستمبر