?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ علاقے میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز ، پولیس اور این آئی اے اورایس آئی اے جیسے تحقیقاتی اداروں کے اہلکار حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے پورے علاقے میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کے دوران مسلسل بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کی املاک پر قبضہ کر رہے ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے کو مشرق وسطیٰ جیسی تباہی سے بچایاجاسکے جس کی وجہ مسئلہ فلطین کا حل نہ ہونا ہے۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اپنی ایجنسیوں کو کشمیریوں کوہراساں کرنے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے،یہاں تک کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کودبانے کے لیے اپنی عدلیہ کو بھی ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنمائوں، صحافیوں، علمائے کرام یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہاہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ اپنے سیاسی نظریے اور استصواب رائے اور حق خودارادیت کی جدوجہد سے وابستگی کی وجہ سے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود کشمیری عوام جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیر قانونی گرفتاریوں اورنظربندیوں کا نوٹس لیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا امریکہ میں مہنگائی سے انکار
?️ 27 اگست 2025ٹرمپ کا امریکہ میں مہنگائی سے انکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
اگست
پاکستان: دستخط کنندہ ممالک دوحہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ دوحہ معاہدے پر
اکتوبر
کورونا سے متاثرہ افراد میں صحت یابی کے بعد بھی 80 بیماریاں ہونے کا انکشاف
?️ 26 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی
اگست
اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا
?️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا
جنوری
مغربی ممالک کی روسی حملے کے بہانے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی
فروری
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
نومبر
شمالی شام میں ترک انٹیلی جنس کا ایک اعلیٰ افسر ہلاک
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: شامی ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ شام
جنوری
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور
?️ 16 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی
جون