اقوام متحدہ مختلف جیلوں میں بند کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لے : فاروق رحمانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور قانون دانوں کے نام ایک مراسلے میں کشمیری سیاسی نظربندوں اور زیر سماعت قیدیوں کی حالت زار کو اجاگرکیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اپنے مراسلے میں کہاہے کہ کشمیری نظربندوں کو کئی دہائیوں سے بھارتی حکومت کی انتقامی پالیسیوں کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں قیدیوں کو علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سب سے خوفناک اور گھنائونا پہلو یہ ہے کہ بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے جموں وکشمیرکو پابندیوں کے شکنجے میں کس کر الگ تھلگ کر دیا ہے اور کسی بھی آزاد فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ ریاست اور اس کی جیلوں یا تفتیشی مراکز کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

حریت رہنما نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت اور جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے اور ان کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ئوڈالے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ قیدیوں کے والدین یا سرپرست پہلے ہی ایک دوسرے کو دیکھے بغیر دارفانی سے کوچ کر چکے ہیں۔

محمد فاروق رحمانی نے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے کردار اداکرنے پر ہزاروں معلوم اور نامعلوم سیاسی نظربندوں، زیرِ سماعت قیدیوں اوران کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا جن کو مختلف طریقوں سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک مقدس مقصد کے لیے ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

تل اویو کے دعووں کے برعکس غزہ پر فضائی و زمینی حملے جاری

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ان دعووں کے باوجود کہ غزہ پٹی

موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

صیہونی حکومت آج اپنی کمزور ترین پوزیشن میں ہے:حماس

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے

عراقی صدر کی ثالثی میں ترکی اور شام کے انٹیلی جنس عہدیداروں کی ملاقات متوقع

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی ثالثی میں بغداد میں ترکی

جسٹس عیسیٰ کےخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کریں گے

?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال 10 اپریل

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئر مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کے امیدواروں کے مدِمقابل

?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہو

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جنوبی افریقہ کا عملی اقدام

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:جنوبی افریقہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کے

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے