ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے

پی آئی اے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے قومی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے شہر اشک آباد سے پاکستانی مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئرلائن کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی، قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے 107 مسافر صبح 3 بجے وطن پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث وہاں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان اشک آباد پہنچے تھے، اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔

مسافروں نے حکومت اور قومی ایئرلائن کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ملکی مفادات کی خاطر قومی ایئرلائن کا خدمات فراہم کرنا دہائیوں پر مشتمل روایات کا تسلسل ہے۔

مشہور خبریں۔

جولائی میں بائیڈن کا سعودی عرب اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ 

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:  وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ وائٹ ہاؤس

کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی

بحرین کی حکومت نے 4 مخالفوں کی سزائے موت کا حکم جاری کیا

?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ورلڈ ہیومن رائٹس واچ اور بحرین رائٹس اینڈ فریڈمزسینٹر نے

روس کا اسرائیل کے خلاف بیان

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس

عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے

الیکشن کمیشن کی 47 ارب جاری کرنے کی درخواست، وزارت ہچکچاہٹ کا شکار

?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال ہونے

وہاب ریاض نے پی ایس ایل ۶ میں اچھے نتائج فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا

?️ 16 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے