?️
سچ خبریں:امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کا مقابلہ کرنے والے صیہونی آئرن ڈوم میزائل ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
الجزیرہ اور امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کے میزائل حملوں کے درمیان شدید دفاعی کمزوری کا شکار ہے اور اس کے دفاعی میزائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
اس امریکی اہلکار نے مزید انکشاف کیا کہ امریکہ کئی ماہ سے اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں میں موجود کمزوریوں سے آگاہ تھا، مگر حالیہ شدید حملوں نے ان خامیوں کو نمایاں کر دیا ہے۔
برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے بھی گزشتہ روز رپورٹ دی کہ چار روزہ جنگ کے دوران، اسرائیل کے انٹرسیپٹر (روکنے والے) میزائلوں کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے،مغربی ذرائع کے مطابق، یہ میزائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور اگر حملے اسی رفتار سے جاری رہے تو اسرائیل جلد دفاعی صلاحیت سے محروم ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ
یہ انکشافات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ایران نے اسرائیل کے خلاف مسلسل بیلیسٹک اور ہائپرسونک میزائلوں کے حملے تیز کر دیے ہیں، جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام مکمل طور پر روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لبنان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے:لبنانی صدر
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین
جنوری
صہیونیوں کا غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کا منصوبہ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کو تقسیم
نومبر
امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
جون
اقتدار میں آیا تو جنرل (ر) قمر باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا، عمران خان
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
دسمبر
گلوبل وارمنگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں: وزیراعظم
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل
جون
ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا،
دسمبر
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ عروج پر
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی حالیہ
جولائی
متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس
نومبر