?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر سابق آویگدور لیبرمن نے ایران سے جنگ کے انجام کو اسرائیل کے لیے تلخ اور انتہائی دردناک قرار دیا، اور خبردار کیا کہ غیرمشروط جنگ بندی مستقبل میں بدترین حالات پیدا کرے گی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر اور دائیں بازو کی جماعت اسرائیل بیتنا (اسرائیل ہمارا گھر) کے سربراہ آویگدور لیبرمن نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے اختتام کو تل آویو کے لیے تلخ اور بہت ہی دردناک قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لیبرمن نے واضح کیا کہ اگر یہ جنگ بندی کسی ٹھوس معاہدے کے بغیر برقرار رہی تو ہم آئندہ دو یا تین سال کے اندر، کہیں زیادہ بدتر حالات میں، ایک نئی جنگ کی طرف دھکیلے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور میزائل سازی کے اپنے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
لیبرمن نے مزید کہا کہ ایران کا میزائل شہر بئرالسبع پر گرانا اسرائیل کے لیے نہایت تلخ اور اذیت ناک واقعہ تھا، تاہم، اس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو اس جنگ میں کچھ نمایاں فوجی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں،ادھر صہیونی حکومت نے گزشتہ شب ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران، ارومیہ، اور رشت میں غیر فوجی اہداف پر شدید اور بے مثال حملے کیے، جنہیں ایران کی مسلح افواج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے جواب دیا۔
ایرانی ردِ عمل کے طور پر آج صبح کے ابتدائی اوقات میں، ایران نے صیہونی مقبوضہ علاقوں پر چھ دور کی میزائل کارروائیاں انجام دیں، جو شدت، دائرہ کار اور نقصانات کے لحاظ سے حالیہ ایام میں ایران کی سب سے غیر معمولی کارروائیاں سمجھی جا رہی ہیں،اس سے قبل ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں قطر میں واقع امریکہ کے بڑے فوجی اڈے العدید کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ العدید بیس دنیا میں امریکی فوجیوں کا سب سے گنجان آباد فوجی اڈہ ہے،ایران کے اس حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک التجائیہ بیان میں ایران و اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی،تاہم، اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صیہونی حکومت، جسے لیبرمن نے فریبکار قرار دیا، اس اعلان کردہ جنگ بندی کی کس حد تک پابندی کرے گی،ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل مزید کوئی حملہ نہیں کرتا، تو ایران بھی اپنے میزائل حملے روک دے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
آباد کار خواتین کی صہیونی ہوٹلوں میں عصمت دری
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے ایک نئے انکشاف میں بتایا ہے کہ Knesset
فروری
غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے
نومبر
نیتن یاہو کی تل ابیب اور حیفا میں بھی نیتن یاہو کی خیر نہیں
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آباد
دسمبر
مسئلہ کشمیر کے حوالے سےسابق وزیر خارجہ کا اہم انکشاف
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے مسئلہ
اپریل
صیہونی حکومت کس جنگ کی تلاش میں ہے؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حماد نے کہا
جولائی
یورپی یونین کی جانب غزہ پر آرٹیکل 99 کی حمایت
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:جوزپ بریل نے یورپی اراکین سے کہا کہ وہ تنظیم کے
دسمبر
مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، عمران خان
?️ 13 اکتوبر 2022چار سدہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
پی ٹی آئی کے کتنے لوگ لاپتا ہیں؟ فواد چوہدری کی زبانی
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی
اگست