?️
سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل پر ماہانہ کم از کم 12 ارب ڈالر کا بوجھ ڈال رہی ہے،اقتصادی ماہرین کے مطابق تل ابیب کی معیشت دو ہفتے سے زائد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ صہیونی ریاست کو ہر ماہ کم از کم 12 ارب امریکی ڈالر کے معاشی بوجھ سے دوچار کر رہی ہے، اور اسرائیلی ماہرینِ اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ تل ابیب اس سے زیادہ طویل جنگ کی سکت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل پر 6.5 ارب ڈالر کی جنگ کا بوجھ
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی تجزیہ کاروں نے واضح کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی مالیاتی و اقتصادی ساختیں زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک اس جنگی دباؤ کو برداشت کر سکتی ہیں، اس کے بعد معاشی بحران سنگین ہو سکتا ہے۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام پر اٹھنے والے اخراجات بھی ہوش رُبا ہیں:
ہر میزائل کو روکنے کی قیمت 700000 سے 4000000 ڈالر تک ہو سکتی ہے،اسرائیلی ایف-35 جنگی طیاروں کی فی گھنٹہ پرواز کا خرچ کم از کم 10000 ڈالر ہے، جو بموں اور دیگر حملہ آور وسائل کے اخراجات کے علاوہ ہے۔
رپورٹ میں ایرانی جوابی کارروائی وعده صادق 3 کے نتائج پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس کے بعد صہیونی ریاست کو تباہ شدہ تنصیبات اور عمارتوں کی کم از کم 400 ملین ڈالر کی لاگت سے مرمت کرنا پڑ رہی ہے۔
یہ تمام مالیاتی نقصانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل گزشتہ 20 ماہ سے غزہ، لبنان اور یمن میں جاری جنگوں کے باعث پہلے ہی شدید اقتصادی بحران سے دوچار ہے۔ موجودہ صورتحال میں صہیونی حکومت مزید مالی دباؤ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حکومت کا آئی ایم ایف اجلاس سے قبل ٹیکس وصولی میں بہتری کیلئے اقدامات پر غور
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معیشت کی سست رفتاری کے باعث حکومت کو ٹیکس
نومبر
مئی 2023 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح پر
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے
جنوری
عثمان بزدارکی جانب سے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈبن گیا
?️ 6 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ
نومبر
کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے
فروری
مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کو نکالنے والے ’جعلی نوٹس‘ کو مسترد کر دیا
?️ 9 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور خیبرپختونخوا قیادت نے
اپریل
مسلم لیگ(ن) کا نیا چہرہ لانچ کرنے کی کوشش
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو متحرک
جولائی
روس کا مزید کئی صیہونی تنظیموں کو سرگرمیاں بند کرنے کا انتباہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روسی حکومت کی طرف
جولائی
بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے
مارچ