?️
لاہور: (سچ خبریں) فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی۔
حال ہی میں ماضی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور لکھاری سید نور نے 24 پلس کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے مختلف تنازعات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت ٹیوشن ٹیچر سے ہوئی تھی، اسی وجہ سے وقت سے پہلے پڑھنے چلا جاتا تھا اور دیر تک بیٹھا رہتا تھا۔
فلم ساز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیچر سے اظہار محبت بھی کردیا تھا، جس پر ٹیچر نے انہیں فلمیں کم دیکھنے اور پرھائی پر توجہ دینے کی نصیحت کی۔
سید نور کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی بیوی رخسانہ صحافی تھیں۔
پہلی بیوی سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان کا انٹرویو لینے آئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ان سے ملاقات ہوئی وہ ایک کامیاب لکھاری بن چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹرویو شائع ہونے کے بعد لینڈ لائن پر باتوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا، جس کا انجام شادی پر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کی وجہ سے انڈسٹری میں سکون سے کام کرسکا۔
انہوں نے پہلی بیوی کو دوسری شادی کے حوالے سے چار، پانچ سال بے خبر رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رخسانہ کو دوسری شادی کا علم ایک اخبار کی خبر سے ہوا۔
سید نور نے بتایا کہ صائمہ سے شادی پر میرے بچے بہت غصہ ہوئے تھے، وہ اکثر بدتمیزی بھی کرتے تھے۔
تاہم پہلی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی بچے دوسری شادی کے حوالے سے مجھ سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرتے تو رخسانہ انہیں روکتیں اور سمجھاتیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بیوی نے کہا جب آپ نے دوسری شادی کر ہی لی ہے تو صائمہ کو اس کا حق دیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی اہلیہ کی موت کے بعد دوسری اہلیہ نے جس طرح بچوں کو سنبھالا تو اب بچے اس کے دیوانے ہوگئے ہیں اور بےحد عزت بھی کرتے ہیں۔
اداکارہ صائمہ سے پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم گھونگھٹ کے دوران ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے بعد اداکار شان اور صائمہ دونوں ہی مقبول ہوگئے۔
انہون نے دوسری بیوی سے محبت کے اظہار کے حوالے سے بتایا کہ میں نے جو محبت اور وعدہ کیا تھا، وہ پورا کیا۔
فلم ساز نے بتایا کہ دوسری شادی کو 22 سال ہوگئے میں آج بھی اپنی محبت نبھا رہا ہوں، اس دوران کبھی ہمارا جھگڑا نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ صائمہ کے گھر والوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔
دوسری شادی پر پہلی اہلیہ کے رد عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر جان کر پہلی اہلیہ اس قدر ناراض ہوگئیں کہ انہوں نے غصے میں ایک لفظ تک نہیں کہا اور خاموشی اختیار کرلی۔
تاہم ان کے ایک پڑوسی نے بات کی اور کہا کہ ’یہ تم نے کیا کردیا۔‘
ہدایت کار کے مطابق پہلی اہلیہ نے ان کا فیصلہ تسلیم کیا اور وہ بہت مددگار بیوی ثابت ہوئیں۔
انہوں نے دیگر بیویوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کو غلط کام سے روکیں اور شادی کی دوسری شادی کی اجازت دے دیا کریں۔
انہوں نے دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صائمہ اقبال ٹاؤن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں جہاں وہ مقیم تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے اور انہیں پریشان کرنا شروع کردیا، جس کے بعداداکارہ نے کسی قریبی گھر میں آرام کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈرائیور انہیں میرے گھر لے گیا جو اقبال ٹاؤن میں واقع تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میری پہلی بیوی اس وقت گھرپر نہیں تھیں، جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے پوچھا، گھر میں کون ہے، جواب دیا گیا کہ ’صائمہ‘، جس پر وہ چونک گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر پہلی اہلیہ کچن میں گئیں، اور صائمہ کے لیے چائے تیار کی، ملازموں سے کہا کہ انہیں چائے دے دو اور خود اپنے کمرے میں چلی گئیں۔
سید نور کا ریشم کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، تاہم ان سے معافی چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے فلمی کیریئر کو تباہ اور ختم کرنے میں سید نور کا ہاتھ ہے کیوں کہ انہوں نے انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے صائمہ کو کاسٹ کرنا شروع کردیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی نہیں ماری بلکہ سید نور نے میرے پیروں پر کلہاڑی ماری۔


مشہور خبریں۔
پاکستان: 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے
جون
ریاض میں تل ابیب سے طیارے کی لینڈنگ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 11 کی فضائی حدود کے نامہ
جون
حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور
مارچ
ہیگ میں مقدمے کی سماعت، صیہونی جرائم کا سلسلہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیا کہ
جنوری
سلامتی کونسل میں غزہ کے خلاف امریکی قرارداد پر ڈٹ جائیں : فلسطین
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کے محاصرے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کردہ
نومبر
کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید
?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین
جنوری
پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں: فواد چودھری
?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے
مارچ
یمنی مزاحمت اور جنگ کے سامنے سعودی میڈیا کی شکستوں پر ایک نظر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا عملی طور پر میڈیا اور نفسیاتی جنگ کے میدان
جنوری