?️
سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور نمائشی کارروائی ثابت ہوا، رپورٹ میں ٹرمپ کے حملے کے پیچھے 7 اہم مقاصد اور محرکات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
المیادین نیوز چینل نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کا ایران پر حالیہ حملہ، جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا، تین جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی نہیں بلکہ ایک سیاسی شو اور نمائشی حملہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو تباہ کرنے کے لیے یہ ایک بڑی "فوجی کامیابی” ہے، جبکہ زمینی حقائق اور آزاد ذرائع اس دعوے کی نفی کرتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں استعمال ہونے والے B-2 بمبار طیاروں اور ٹوماہاک میزائلوں نے صرف بیرونی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، جبکہ زیرِ زمین جوہری تنصیبات محفوظ رہیں۔
فوردو جیسے حساس مقامات سے موصولہ ویڈیوز میں نہ کوئی بڑی تباہی دکھائی دی، نہ ہی شہری علاقوں میں کوئی غیر معمولی صورتحال۔
ایران کی تیاری:
ایرانی ذرائع کے مطابق، جوہری مواد اور سینٹری فیوجز کو حملے سے پہلے ہی خفیہ و محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
ٹرمپ کے حملے کے سات بڑے محرکات:
1. اسرائیلی حملے کی ناکامی کا تدارک:
ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد نہ صرف توازن بحال کیا بلکہ جارحانہ جوابی کارروائی میں بھی کامیاب رہا۔
2. ایران کی مزاحمت:
ٹرمپ کے دھمکیوں کے باوجود ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔
3. ایرانی حملوں کی مؤثر کارکردگی:
ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے اسرائیلی حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور صہیونی دفاعی نظام کی کمزوری ظاہر کر دی۔
4. اف-35 اور دیگر امریکی جنگی جہازوں کے خلاف ایرانی دفاع:
ایرانی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے جدید ترین جنگی جہازوں کو بھی گرانے کی صلاحیت دکھائی۔
5. امریکی-اسرائیلی حکومت کا اندرونی بحران:
ایران میں امریکی-اسرائیلی نیٹ ورکس کی ناکامی اور ایرانی عوام کی حمایت نے ان کے اندرونی منصوبے ناکام بنا دیے۔
6. خطے میں ایران کی فتح سے خوف:
ایران کی برتری خطے میں طاقت کے توازن کو مکمل طور پر تبدیل کر سکتی ہے جس کا امریکہ اور اسرائیل کو شدید اندیشہ ہے۔
7. نیتن یاہو اور صہیونی لابی کا دباؤ:
نیتن یاہو کی ذاتی مداخلت اور امریکی صہیونی لابی کی بھرپور کوششوں نے امریکہ کو فوجی کارروائی پر آمادہ کیا۔
ٹرمپ کا سیاسی مقصد اور ایران کے آپشنز
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کو فوجی کامیابی کا یقین نہیں تھا، بلکہ وہ محض داخلی دباؤ اور سیاسی بند گلی سے نکلنے کے لیے "عملی کارروائی” کا تاثر دینا چاہتے تھے۔
المیادین نے لکھا ہے کہ ایران کے پاس متعدد عسکری و سفارتی آپشنز موجود ہیں:
وہ حملاتِ جوابی کی لہر شروع کر چکا ہے۔
ایران بین الاقوامی جوہری اداروں کے ساتھ تعلقات پر بھی نظرِ ثانی کر سکتا ہے۔
حالانکہ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ردعمل کی صورت میں تناؤ بڑھایا جائے گا، لیکن پسِ پردہ وہ اپنے اتحادیوں کو مذاکرات اور سیاسی حل کی راہ اپنانے کی ہدایت دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکہ اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، جس مقام سے حملہ ہوگا اسی جگہ جواب دیں گے، ایرانی سفیر
رپورٹ کا اختتام اس نوٹ پر ہوا کہ ٹرمپ جلد ہی یہ احساس کر لیں گے کہ ان کا یہ حملہ امریکی عوام، عالمی رائے عامہ اور میدانِ جنگ کی صورتحال کو مزید خراب کر چکا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عراقچی اور پوتین کی ملاقات کی اطلاع
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:ایران کے سفیر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے
اپریل
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ
مارچ
کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہسپتال قائم کرے گا:وزیر اعلی سندھ
?️ 6 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ
اپریل
صہیونی فوجی جنگ کے خوف سے خود کو معذور بنا رہے ہیں
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی
اگست
پیپلز پارٹی کا میئر کراچی کے انتخاب کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ
?️ 13 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے
مئی
غزہ کی جنگ سے فوجی قبرستانوں میں تیزی سے اضافہ
?️ 27 اپریل 2025اسچ خبریں: سرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے کالم نگار یواز ہنڈل نے
اپریل
علی امین گنڈاپور نے بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا
?️ 2 اپریل 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے خیبر
اپریل
فلسطینی اتھارٹی کی مزاحمتی تحریک کے خلاف تازہ ترین خیانت
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مزاحمتی
جنوری