?️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ طویل المدت جنگِ فرسایشی میں الجھنے کے ممکنہ خطرات سے فکرمند ہے۔
ذرائع نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کو خدشہ ہے کہ یمن کی طرح ایران کی جانب سے کئی ماہ تک بالسٹک میزائلوں کے دھماکے ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل، صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ صہیونی حکام ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ وہ اسے اسرائیل کے مفاد میں نہیں سمجھتے۔
صہیونی اخبار نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جنگ اس ہفتے ہی ختم ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگِ فرسایشی میں نہیں پڑنا چاہتے، کیونکہ جنگ کا طویل ہونا اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے۔
یدیعوت احرونوت نے صہیونی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایران کے مذاکرات میں آنے کا امکان بالکل صفر ہے، لیکن یہ امکان انتہائی کم ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے گزشتہ جمعہ کی صبح، بین الاقوامی قوانین اور ایران کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے تہران اور دیگر شہروں میں فوجی حملے کیے، جس میں متعدد فوجی کمانڈرز، سائنسدانوں اور شہری شہید ہوئے۔
جوابی کارروائی کے طور پر، ایران کی مسلح افواج نے عملیات وعدہ صادق-3 کے تحت صہیونی ریاست کے خلاف فوجی اقدامات کا آغاز کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا انتخابی مہم میں عجیب و غریب دعوی
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے
مارچ
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے
دسمبر
اسرائیل کا دفاعی نظام سنگین خطرے سے دوچار؛صہیونی اخبار کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام
جولائی
غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کی لہر
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور
ستمبر
جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کے جرایم کا سلسلہ جاری
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے سوشل میڈیا پر
جنوری
اتوار کے روز تک سندھ سے کسی بھی پی ٹی آئی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اتوار کے روز آخری وقت بھی سند ھ سے
فروری
اسرائیلی وزیر دفاع کا امریکہ کا دورہ؛ وجہ؟
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق، صہیونی حکومت کے وزیر دفاع
جولائی
روس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا خاتمہ
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: ٹاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کو روسی فیڈرل سیکیورٹی
ستمبر