?️
بیجنگ: (سچ خبریں) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ہم پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، موجودہ صورتحال میں صحیح اور غلط واضح ہے، ہم پیچھے بیٹھ کر علاقائی صورتحال کو کسی نامعلوم کھائی میں پھسلتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، عالمی برادری بالخصوص خطے کے ممالک کو جنگ کے خلاف بین الاقوامی آواز بنانے کے لیے متحد ہونا چاہیئے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عمانی منصب سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے فون پر بات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین اوع عالمی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، اس تنازع نے ایرانی جوہری مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کے مشکل عمل کو بھی متاثر کیا، اس نازک موڑ پر بین الاقوامی برادری خاص طور پر علاقائی ممالک کو امن کی کوششوں کو مزید مستحکم کرنا چاہیئے، انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے اور جنگ کی مخالفت، امن کی وکالت اور سیاسی تصفیہ کو فروغ دینے کے لیے متحرک ہونا چاہیئے۔
معلوم ہوا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبداللطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو نظر انداز کرنے والے اسرائیل کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں، چین کو شدید تشویش ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ چین نے ایک بار پھر تنازع کے فریقین بالخصوص اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی ممالک کے عوام کے مفادات اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں، فوری طور پر جنگ بندی کریں، حالات کو کشیدہ کم کریں اور بات چیت و مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کریں، مصر نے حال ہی میں 20 عرب اور اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کو مربوط کرنے کی قیادت کی ہے جس میں دیرپا علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی، دشمنی کے خاتمے اور ایرانی جوہری مسئلے پر مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے، یہ اقدام کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بروقت اور ضروری ہے اور چین اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کو آپریشن "الاقصی طوفان” کی تکرار پر تشویش ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: آپریشن الاقصیٰ طوفان کے مشترکہ اور حیران کن آپریشن کی
اگست
اسرائیلی پارلیمنٹ میں تصادم اور زبانی بحث
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی کنیسٹ کا پارلیمانی اجلاس مذہبی صہیونی پارٹی کے متعدد
مارچ
پہلگام واقعہ: ترکیہ کا موجودہ صورتحال میں پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکیہ
مئی
فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ہی واحد آپشن ہے:حماس
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے
ستمبر
اسماعیل ہنیہ کا ترکی دورہ، غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 14 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے
مارچ
ایف بی آر کو بغیر اجازت و پیشگی اطلاع بینک اکاؤنٹس سے رقم ضبط کرنے کا اختیار دیدیا گیا
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو
مئی
سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی عدم تحفظ میں اضافے کا خدشہ
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا
اکتوبر
حزب اللہ شمالی محاذ پر صیہونیوں کو کیسے چنے چبوا رہی ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ، جو غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے
جنوری