اسرائیلی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان

پاکستان

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم افتخار احمد” نے ایران کے جوہری تنصیبات پر صہیونی ریاست کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ اقدام خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور عالمی برادری کو اسرائیل کے خطرناک رویے کے خلاف فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔ پاکستانی نمائندے نے ایرانی عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ ناصرف بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بلکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی قراردادوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
عاصم افتخار احمد نے IAEA سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے حملات کے سلامتی اور صحت پر مرتب ہونے والے اثرات پر گورننگ کونسل اور سلامتی کونسل کو جامع رپورٹ پیش کرے اور ان حملات کی سخت مذمت کرے۔
اس سے قبل، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں صہیونی ریاست کے ایران پر حملے کی سخت مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا  کہ میں بلاوجہ اسرائیلی حملے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ میں اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایرانی عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم پاکستان نے متنبہ کیا تھا کہ یہ خطرناک اور انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور پہلے سے ہی کشیدہ خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرینگے: وزیر داخلہ

?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پانچ ممالک کو غیر مستقل ممبر منتخب کرلیا گیا

?️ 12 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعہ

دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت

صہیونی تجزیہ کار: جنگ کی بحالی کے باوجود فوج اب تک اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے تجزیہ کار نہم برنیہ نے

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان کے فوجی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کا آئندہ سال کا بجٹ بل ملکی پارلیمنٹ میں

دنیا بھر میں صیہونی سفارتخانوں میں ہائی الرٹ

?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ہندوستان میں اپنے سفارت خانے کے سامنے دھماکے

ٹرمپ کا غزہ کے بارے میں خواب؛ جسے اتحادیوں میں بھی پذیرائی نہیں مل رہی  

?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے معاملے پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے