?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی ایسی کی تیسی، پاکستان کا جوہری پروگرام سیکیورٹی کےلیے ڈیٹیرنس ہے اور ہمارا یہ بیانیہ دنیا میں ریکارڈ ہوچکا ہے۔بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا تھا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔ پاکستان تمام سفارتی فورمز پر ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور کرے گا، ہم ہر فورم پر اپنا کردار تنازع کے پرامن حل کے لیے ضرور ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارت سے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم بھارت سے صرف دہشت گردی پر نہیں کشمیر، پانی سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے۔ بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ اپنے جھوٹ کی وجہ سے دنیا میں بے نقاب ہوا، دنیا میں اس نے وفود بھیجے جو ناکام ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں واضح ہدایات تھیں کہ جو ہماری فضائی حدود کو پار کرے گا نشانہ بنائیں گے، دنیا کو بتایا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے آپ ریکارڈ چیک کریں۔این پی ٹی پر ہمارا مؤقف ہے جب تک بھارت سائن نہیں کرتا ہم بھی نہیں کریں گے، بھارت کی خطے میں سپرمیسی کا تاثر حالیہ کشیدگی میں ختم ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
پینٹاگون کو 60 ملین ڈالر کے سپرسونک میزائلوں سے خطرہ
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: پینٹاگون نے تین کمپنیوں کے ساتھ تین الگ الگ معاہدوں
نومبر
صیہونیوں کا مجرمانہ ریکارڈ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قیام کو سات دہائیوں سے زیادہ کا
اکتوبر
روسی سرمایہ داروں کی خوفناک موت
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی
جنوری
کیا اب بھی صیہونیوں کے ساتھ دوستی کی گنجائش باقی ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
جون
مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اتوار کو مغرب کے
نومبر
غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کی تازہ ترین صورتحال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار کے مطابق کنیسیٹ میں شرکت کرنے والے مظاہرین
جنوری
مقبوضہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں BJP کو شکست
?️ 8 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کیلئے کرائے
اکتوبر
رفح پر حملہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے: بلنکن
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ رفح میں بڑے پیمانے پر
مارچ