🗓️
سچ خبریں: ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے پیغامات جاری کیے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف
یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس کے شہید افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو یاد کرنے کا دن ہے، جنہوں نے جرائم کی سرکوبی کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں لازوال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا، شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں اور پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شہداء کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور شہداء کے خاندانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں انہوں نے شہدائے پولیس کے خاندانوں کے لئے ایک بڑا اور تاریخی پیکیج دیا تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں تمام پولیس شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے اور یہ پولیس شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر جرائم کی سرکوبی کی ہے۔
انہوں نے قیام امن کے لئے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج کے دن شہدا کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور ہم ہر لمحہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے، اور ہم شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم شہدائے پولیس پر تمام شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست کو کبھی نہیں بھولا جا سکتا، یہ دن شہداء کی یاد دلاتا ہے اور بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اور پولیس شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے، اور ہم شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حکومت پنجاب ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کچے کے علاقے سمیت ہر علاقے میں پولیس فورس قابل قدر فرائض سر انجام دے رہی ہے، اور پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف
یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہلخانہ کو بھی سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا شمار بہترین فورسز میں ہوتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ فورس جانفشانی اور دلیری سے مقابلہ کر رہی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ امن اور عوام کی حفاظت کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس کی قربانیوں کو سراہا
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس سینہ سپر ہے، پولیس کے شیر جوان دلیری اور بہادری سے اپنے خون سے تاریخ میں اپنا نام درج کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر حملہ کیا
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ
اگست
کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری
🗓️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی
مئی
یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے مظلوم فلسطینی قوم اور اپنے بھائیوں کے استحکام
جنوری
نئے سینیٹر کے حلف اٹھانے کے بعد چیرمین کے لئے ووٹنگ ہوگی
🗓️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوانِ بالا کے لیے 3 مارچ کو ہونے والے
مارچ
وزیر اعظم نے اپنا کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے
اگست
امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک
فروری
کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، راناثناء اللہ
🗓️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
مارچ
امریکا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو بحال کرے، پاکستان کا مطالبہ
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا
اگست