🗓️
سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں ایک صیہونی صحافی کو لائیو نشریات کی رپورٹنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔
ترک سیکورٹی فورسز نے پیر (کل) استنبول میں براہ راست نشریات کے دوران صیہونی حکومت کے چینل 13 کے رپورٹر علی موجرابی کو گرفتار کر لیا۔ ترک روزنامہ زمان کے مطابق رپورٹر ایک اسرائیلی جاسوس جوڑے کے بارے میں رپورٹنگ کر رہا تھا کہ سکیورٹی فورسز وہاں پہنچ گئیں اور اسے رپورٹ جاری رکھنے سے روک دیا، انہوں نے اس کی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی اس کے کیمرہ سے کر کے ڈیلیٹ کر دیں۔
یادرہے کہ صہیونی رپورٹر اس وقت ایک ہوٹل میں ہے اور اسے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، صیہونی ٹائمز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ترک پولیس نے دن بھر رپورٹر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی،واضح رہے کہ ناتالی اوکنین اورموردی اوکنین ترکی میں استنبول میں اردگان کی رہائش گاہ کی فلم بندی کے بعد تل ابیب حکومت کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے دو صہیونی ہیں۔
صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں کا اس حکومت کے فوجی اور سکیورٹی اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہے درایں اثناآئی24 نیوز ویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جاسوسی ادارے (موساد) کے سربراہ ڈیوڈ بارنیانے مذکورہ دونوں افراد کی رہائی کے لیے ترک انٹیلی جنس سروس کے حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
یادرہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ ترکی میں حراست میں لیا گیا ایک اسرائیلی جوڑا بے قصور ہے،یادرہے کہ 21 اکتوبر کو ترک سکیورٹی فورسز نے چار صوبوں میں بیک وقت آپریشن کے دوران 15 افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس میں بڑھتا عدم استحکام
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات
نومبر
معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد ہیں
🗓️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں
جون
شامی عوام کی مشکلات پر مبنی اقوام متحدہ کی رپورٹ؛عرب حکومتوں کے لیے باعث شرم
🗓️ 5 فروری 2023سچ خبریں:روزنامہ رائے الیوم نے اپنے اداریے میں شامی عوام کے مصائب
فروری
وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ
ستمبر
پنجاب حکومت کا لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 15 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت کا رمضان المبارک کے دوران عوام کو
فروری
بیروت میں دھماکہ سےاناج کے گودام منہدم
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں: آج منگل کو لبنانی میڈیا نے بیروت کی بندرگاہ
اگست
ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا
🗓️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر
ستمبر
ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے خلاف مقدمہ دائر
🗓️ 25 مارچ 2024نیویارک:
مارچ