?️
سچ خبریں:یمنی میزائل حملے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں، جس کے نتیجے میں بن گورین ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 42 فیصد کم ہو گئی،اسرائیلی ایئرلائنز صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ پر یمنی میزائل حملے کے بعد کئی عالمی ایئرلائنز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی پروازیں اوسط جون تک معطل کر دی ہیں، جس کے باعث مسافروں کی یومیہ آمد و رفت میں 42 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے بیلسٹک میزائل حملے کی انفرادیت؛اسرائیل کے دل پر کاری وار
روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، برٹش ایئرویز، لوفتھانزا، ایئر فرانس، ڈیلٹا، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ویز ایئر جیسی بڑی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب 14 4 مئی کو ایک بیلسٹک میزائل، جو یمن سے داغا گیا تھا، اسرائیلی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے بن گوریون ایئرپورٹ کے نزدیک گرا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
مئی کے آغاز سے اب تک، بن گوریون ایئرپورٹ پر روزانہ آنے جانے والے مسافروں کی تعداد 70 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار ہو گئی ہے—جو کہ 42 فیصد کی واضح کمی ہے،صیہونی نائب صدر اوفیر ٹورز نے کہا کہ اسرائیل میں مسافروں کی نقل و حرکت ایک بڑے بحران کا شکار ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
اس صورت حال کے ردعمل میں اسرائیلی فضائی کمپنیاں جیسے العال، آرکیا اور ایسرایر نے اپنے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور یک طرفہ ٹکٹوں کی قیمتوں کو محدود رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ اندرون ملک پھنسے مسافروں کو ریلیف دیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ریاست مشیگن میں 8 افراد زخمی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ریاست مشیگن کے
جون
یمن کے بارے میں سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعید آل جابر
فروری
ایپل نے خودکار ڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کا عمل تیز کر دیا
?️ 20 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں
نومبر
ملک دیوالیہ نہیں ہو رہا، حکومت کرنسی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کرے، چیف جسٹس
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے
فروری
فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی. تحریک انصاف
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور
جون
ڈاکٹر ذاکر نائیک دوبارہ پاکستانی دورے پر پہنچ گئے
?️ 25 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اسلامی اسکالر بھارتی نژاد ڈاکٹر ذاکر نائیک چند
فروری
بائیڈن انتظامیہ کو معطلی اسکینڈل سے بچانے کے لیے امریکی کانگریس کا بہانہ
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان، رواں مالی سال کے اختتام سے محض چند
اکتوبر
لندن کی سڑکوں پر جنگ کے خلاف احتجاجی چیخ و پکار
?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں: لاکھوں کی تعداد میں لندن کے شہریوں نے اختتام ہفتہ
مارچ