🗓️
سچ خبریں:سوڈان کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ریپڈ ایکشن فورسز کی بار بار وعدہ خلافیوں کے بعد جنگ بندی مذاکرات میں اپنی شرکت معطل کر رہی ہے۔
سوڈانی فوج کے ترجمان نبیل عبداللہ نے بدھ کی شام سعودی عرب کے شہر جدہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں فوج کی شرکت معطل کرنے کا اعلان کیا۔
سوڈانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ یہ قدم ریپڈ ایکشن فورسز کی رکاوٹوں اور ان کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج میں اٹھایا گیا ہے،نبیل عبداللہ نے مزید کہا کہ سوڈانی فوج مذاکرات جاری رکھنے سے قبل جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ عبدالفتاح البرہان کی کمان میں سوڈانی فوج اور محمد حمدان عبداللہ کی کمان میں ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان تصادم 15 اپریل کو شروع ہوا اور تاحال جاری ہےجبکہ اس ملک میں خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں فریق اب تک جنگ بندی کے سات معاہدے کر چکے ہیں لیکن یہ تمام معاہدے بے سود رہے اس لیے کہ ان کے چند دنوں کے بعد ان کی خلاف ورزی کی گئی۔
سوڈانی فوج کے بیان کے جواب میں ریپڈ ایکشن فورسز نے اعلان کیا کہ وہ غیر مشروط طور پر سعودی عرب اور امریکہ کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی جرائم کے ریکارڈ پر ایک نظر
🗓️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران آل سعود حکومت نے عالمی برادری
دسمبر
2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو درپیش چیلنجز
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر
جولائی
مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت، مزار پر خصوصی تقریب
🗓️ 9 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا آج 147واں یومِ
نومبر
بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق
🗓️ 23 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں
مارچ
ادارہ قابل احترام، ضروری نہیں ہر فرد اس کا مستحق ہو، اسد عمر
🗓️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد
نومبر
غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے
اپریل
پاکستان اور امریکی کنسورشیم کے درمیان روزویلٹ ہوٹل کے معاہدے پر دستخط
🗓️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی مشترکہ
فروری
صیہونی ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکہ
🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:مقامی ذرائع نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی ڈیمونا ایٹمی
اپریل