🗓️
نیویارک (سچ خبریں) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور اہم فیچر متعارف کروا دیا ہے ، اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے براؤزر پر کسی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز بھی دیکھ سکیں گے اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر میں ایک اہم فیچر لائیو کیپشنز متعارف کروا دیا ہے۔گوگل کی جانب سے کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں لائیو کیپشنز کی آزمائش مئی 2020 سے کی جارہی تھی اور اب تمام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کروم کا ورژن 89 انسٹال ہونا ضروری ہوگا جس کے بعد وہ ریئل ٹائم کیپشن کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ اس فیچر کے لیے کروم کی سیٹنگز میں جاکر وہاں ایکسس ایبلٹی کو سرچ کریں اور وہاں لائیو کیپشنز کو ان ایبل کردیں۔
لائیو کیپشنز ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے براؤزر پر کسی آڈیو اور ویڈیو کو پلے کرنے پر انگلش سب ٹائٹلز دیکھ سکیں گے۔خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے لائیو کیپشن کا فیچر 2019 میں اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جو آغاز میں پکسل 4 کو دستیاب تھا۔
بعد ازاں اسے دیگر فونز جیسے گلیکسی ایس 20 اور ون پلس 8 میں پیش کیا گیا، جو فون کالز کی بجائے میڈیا فائلز پر کام کرتا تھا۔ گوگل کروم پر یہ فیچر یوٹیوب اور فیس بک پر ان ویڈیوز پر بھی کام کرتا ہے جن کو میوٹ کیا گیا ہو۔فی الحال یہ فیچر صرف انگلش زبان والی آڈیو کے لیے دستیاب ہے اور دیگر زبانوں کو شناخت نہیں کرسکتا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر حملہ کیا
🗓️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ
اگست
عمران خان کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو انتخابات کا پُرامن انعقاد کیسے ممکن ہوگا؟ الیکشن کمیشن
🗓️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکریٹری داخلہ کو
اکتوبر
امریکہ نے گوانتانامو کا قیدی طالبان کے حوالے کیا
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: فارس، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا
جون
سعودی عرب نے یمن پر نئی پابندیاں عائد کیں
🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی ریاستی سلامتی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
بغداد میں ترکی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:ترک فوج کے شمالی عراق میں داخلے کے بعد اس ملک
فروری
فلسطین کی آزاد ریاست ضرور قائم کی جائے گی: اردگان
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کے روز دعویٰ
جنوری
جنوبی غزہ میں مزاحمت کاروں اور صہیونی جارحیت پسندوں کے درمیان شدید تصادم
🗓️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز صیہونی عناصر کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں
دسمبر
یورپ کے لیے ٹرمپ کا خواب:عرب دنیا کے نمایاں اخبارات کی سرخیاں
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی عرب اخبارات کی توجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی
نومبر