وزیر خارجہ نے پی ڈی ایم کے گٹھ جوڑ کو غیرفطری قرار دے دیا

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم  ایک غیر فطری اتحادہے اور یہ جماعتیں اپنے بچاؤ کیلئے جمع ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ انتشار واضح ہوگیا، اختلاف سامنے آگیا، لگتا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مزید دراڑیں آئیں گی جبکہ پی ڈی ایم کاگٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاغیرفطری اتحاد ہے اور یہ جماعتیں اپنے بچاؤ کیلیے جمع ہوئی ہیں جبکہ استعفوں پر پیپلز پارٹی تیار نہیں ، پیپلز پارٹی نے ایسی شرط رکھی جو نواز لیگ نے مسترد کردی اور ہمیشہ کہا  ہےکہ پی ڈی ایم ایک غیرفطری اتحادہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کامنشور اور سوچ ایک نہیں ، پی ڈی ایم کاگٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں ایک دوسرےپرشکوک و شبہات کا اظہارکرتے رہے۔

شاہ محمود قریشی نے استعفوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ آصف زرداری نےاستعفوں کیلیےنوازشریف کی واپسی کی شرط رکھی ، مریم نواز نے اجلاس میں آصف زرداری کی شرط کو مسترد کیا، استعفوں کے مطالبےسےمتعلق میرےبیانات ریکارڈپرموجود ہیں اور شروع سےکہتا چلاآرہاہوں پیپلزپارٹی استعفےنہیں دےگی۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد نیب کی گرفت سے بچنے کیلیے ہے اور انہوں نےاپنے بچاؤ کیلیےپی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان: بھارت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کر رہا ہے

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی پر

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے

🗓️ 7 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں و کشمیر نے

عمان کے مفتی اعظم کا صیہونیت خلاف نیا موقف

🗓️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:اس رپورٹ کے مطابق شیخ الخلیلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر

چین کا نینسی پیلوسی کو افغانستان، عراق، شام اور لیبیا جانے کا مشورہ

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے

بیرونی مداخلت یا اندرونی ناکامی؛ تیونس کے سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

🗓️ 3 اگست 2021سچ خبریں:تیونس میں سیاسی بحران کے طول و عرض کیا ہیں اور

کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟

🗓️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے