آم کی تازگی معلوم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

آم کی تازگی معلوم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

🗓️

ٹوکیو(سچ خبریں) پھلوں کی تازگی معلوم کرنا ایک  حد تک کافی مشکل کام ہوتا ہے لیکن آم کے شائقین حضرات کے لئے  اب جاپان میں شائبورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) نے بالخصوص اس کی  تازگی معلوم کرنے کا جدید ترین سسٹم تیار کیا ہے جس سے آسانی سے معلوم ہوسکتا ہے کہ یہ پھل تازہ ہے یانہیں؟

ماہرین کے مطابق  اس عمل میں پھل کو چھوئے اور نقصان پہنچائے بغیر اس کی نرمی کا جائزہ لیا جاتا ہے جو آم میں تازگی نانپے کا ایک اہم طریقہ ہوتا ہے جبکہ آم میں سختی کچے پن اور مزید نرمی اس کے پرانے ہونے کی علامت ہوتی ہے۔لیکن پیکنگ سے گزرنے والے سینکڑوں ، ہزاروں آموں میں سے ہر ایک کی نرمی یا سختی ماپنا آسان نہیں ہوتا ، اس کے لیے لیزر اور پلازما کی شاک ویوز (صدماتی امواج) کو استعمال کیا جاسکتا ہے جو بہت تیزی سے ہزاروں بلکہ لاکھوں پھلوں کی تازگی کی تصدیق یا تردید کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں نظام کا کوئی حصہ پھلوں کو نہیں چھوتا بلکہ لیزر سے آموں کی سطح پر پلازمہ کا ایک بلبلہ بن جاتا ہے ، جیسے ہی یہ بلبلہ پھیلتا ہے تو صدماتی امواج پیدا ہوکر پورے پھل پر پھیل جاتی ہیں ، اب یہاں ایک آلہ لیزر ڈوپلر وائبرومیٹر (ایل ڈی وی) ارتعاشات سے بتاتا ہے کہ پھل کتنا نرم ہے یا کس درجے پر سخت ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ایس آئی ٹی کو سیب اور ایواکیڈو پر آزمایا گیا ہے لیکن آموں جیسے پھلوں کے لیے ان کا استعمال قدرے مشکل تھا مگر اب ماہرین نے تازہ آموں کی تصدیق کے لیے ایک خاص قسم کی امواج کا انتخاب کیا ہے جسے ریلی ویوز کہا جاتا ہے اور اس عمل کے ذریعے تازہ آموں کی تصدیق بہت آسان ہوجائے گی اور چند منٹوں میں ہزاروں آموں کا جائزہ لینا ممکن ہوگا۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے امریکی میزائل سسٹم کی واپسی کا امکان

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:تین امریکی ڈیموکریٹک نمائندوں نے اوپیک اور اس کے اتحادیوں کی

ترکی کی سعودی عرب کے خلاف شکایت

🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:ریاض اور انقرہ کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہونے کے پیش

امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس

🗓️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی

یوکرائنی خفیہ اداروں کی اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی کوشش:روس

🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی خفیہ

یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب

🗓️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے

پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

🗓️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں

نیپرا کا کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کرنے کا اعلان

🗓️ 14 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے لیے اگست کے ماہانہ فیول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے