صیہونیوں کے ساتھ سازش خلیج فارس میں امن کے لیے خطرہ:ایرانی جنرل

ایرانی

🗓️

سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطہ کے حکمرانوں کا صیہونی سازش میں شامل ہونا خلیج فارس میں خلل ڈالنے کا سبب بنے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈ مرل تنگسیری نے شہر مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ہر اس ملک کو متنبہ کیا جاتا ہے جو علاقے میں استکباری طاقتوں کی موجودگی اور مداخلت کی راہ ہموار اور انھیں اپنی سرزمین نیز اڈے فراہم کررہا ہے تاکہ علاقے کی اقوام کے خلاف فوجی اتحاد تشکیل پاسکے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے سب سے پہلے خود اس ملک کو نقصان ہوگا جو سامراجی طاقتوں کو اپنی زمین اور فضا فراہم کرے گا اور پھر علاقہ عدم استحکام سے دوچار ہو گا،ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وحدت اسلامی کے فروغ کے اصول کے تحفظ اور اچھی ہمسائیگی اور برادرانہ مفاہمت کے ساتھ علاقے کے تمام ملکوں میں امن و استحکام قائم ہو۔

انھوں نے کہا کہ جہاں بھی بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کا پیر پڑتا ہے وہاں فتنہ و فساد، جنگ و جارحیت اور بدامنی کے سوا اور کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ کی بلوچستان واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے  لورالائی بلوچستان

پاکستان نے بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ کی مذمت کی

🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان

یومِ قدس طوفان الاقصیٰ کے سائے میں؛ اسرائیلی خطرہ صرف فلسطین تک محدود نہیں

🗓️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:یومِ قدس، جسے امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری

حماس ہتھیار کہاں سے لاتی ہے؟

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،

مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت، تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی

🗓️ 2 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیرکا ویڈیو بیان

🗓️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر  پاکستانی سفیر

پاکستان بھارت اور دوسرے ممالک کے مسافروں پر پابندی کر سکتا ہے

🗓️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

اب لباس بھی ٹچ اسکرین والے ہوں گے

🗓️ 13 فروری 2022لندن (سچ خبریں) زمانہ انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے، جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے