ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا  ساتھ دیں: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب تبدیلی کے لیے آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم صرف لینے والی سائیڈ پر نہیں اتحادی حکومت کو دینے کی پوزیشن میں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اب آپ بھی ہمارا  ساتھ دیں۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان نے آپ کو وقت پر اعتماد دیا اب آپ وقت پر ایوان کو اعتماد دیں، اب یہ اعتماد قوم کو لوٹائیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا آپ سے نقد وعدہ ہے ادھار نہیں اتحادی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے نظر آئے اب آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے بھی نظر آنی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، تبدیلی آپ کا صرف نعرہ نہیں بلکہ ارادہ بھی ہونا چاہیے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ مارچ خواب دیکھنے کا مہینہ ہے، آئیے مل کر خواب دیکھیں، آئیے تبدیلی کی طرف بڑھیں جاگیردارانہ جمہوریت سے حقیقی جمہوریت کی طرف، سیکیورٹی اسٹیٹ سے فلاحی ریاست کی طرف قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب ایوان کو بتائیں کہ تبدیلی نعرہ نہیں وعدہ ہے آئیں قوم کو بتائیں تبدیلی پورے ایوان کا وعدہ ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے 100 کارکنان لاپتہ ہیں تو وزیر اعظم سے نہ پوچھوں؟ کسی اسلامی، جمہوری یا مہذب معاشرے میں لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر رہنے کے قابل نہیں،  سندھ کا دوسرا بڑا شہر یونیورسٹی کے لیے ترس رہا ہے.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ذریعے جمہوری پاکستان چاہتے ہیں، ہمارا کوئی وعدہ پائپ لائن میں نہیں، امید ہے آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہزاد رائے وزیر اعظم  کے شکرگزار کیوں؟

🗓️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لکھا کہ

ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک

شی جن پنگ: چین دوسروں کے خلاف جارحیت یا غنڈہ گردی نہیں چاہتا

🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق  شی جن پنگ نے

بھارت افغانستان کی سر زمین کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے:صدر مملکت

🗓️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لیے نیٹو کی نقل وحرکت

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی

سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

🗓️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے

فیصل سلطان نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ غیر مستند قرار دے دی

🗓️ 6 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا

ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

🗓️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے