🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اۤئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پر اسلام اۤباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں، قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ 123حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں، آپ الیکشن لڑیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ ہم تو الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں مگر 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کا جاری کردہ شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مذکورہ نشستیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد خالی ہوئی تھیں جن میں 9 جنرل نشستوں جبکہ 2 مخصوص نشستیں شامل تھیں۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی خالی 9 نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے تمام 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خود حصہ لیں گے۔ دوسری جانب آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے جس پر عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا میکرون پارلیمانی انتخابات میں جیت پایئں گے؟
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نئے پارلیمانی انتخابات کروا کر اپنے مرکزی
جون
بھارت کشمیریوں کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے انہیں شہید کر رہا ہے: حریت کانفرنس
🗓️ 7 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
جب تک ترکی ہماری سرحدوں پرحملہ کرتا رہے گا تعلقات کا معمول پرآنا ناممکن: عراقی صدر
🗓️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی صدر عبداللطیف الرشید نے کرد روداو چینل کو انٹرویو دیتے
جنوری
افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ
مئی
یوم حق خود ارادیت: کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری
جنوری
ایران کا شام کے خلاف امریکی پابندیاں ہٹانے پر زور
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: نورسلطان میں 18ویں بین الاقوامی تھریشولڈ میٹنگ کے دوسرے دن
جون
اسد عمر نے کرونا کی پانچویں لہر کا انتباہ دے دیا
🗓️ 8 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
جنوری
کمانڈروں کے قتل سے میزائلی حملے نہیں رکیں گے: اسلامی جہاد
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن اور اس تحریک کے
مئی