ایران کے قم شہر میں کاراباخ کے موضوع کا بین الاقوامی کانفرانس کا انعقاد

کاراباخ

🗓️

ایران کے شہر قم میں نگورنو کاراباخ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم امہ کی سرزمینوں کے دفاع پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر تاکید کی گئی۔

ایرانی زرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم میں17 ربیع کے نام سےنگورنو کاراباخ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی ،کانفرانس کے شرکاء نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کا درس اسلام اور قرآن کا درس ہے اور مسلمانوں کو اس درس پر عمل کرنا چاہیے۔

اس کانفرنس سے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کا اصلی مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور بھائي چارہ کی فضا قائم کرنا ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران نے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔

شیعہ رہنما آیت اللہ سبحانی نے کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں بھی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تکفیری افکار سے خطرات لاحق ہیں اور تکفیری اور وہابی گروہ مسلمانوں میں اختلاف اور تفرقہ کا بیج بورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے قفقاز کے علاقہ میں وہابیت کے فروغ کے لئے کافی رقم خرچ کی ہے اور ہمیں وہابیت کے ناسور سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

اس کانفرنس سے ایران کے نائب وزير خارجہ عراقچي، ایرانی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سیکریٹری محسن رضائی اور ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور میں مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی خطاب کیا اور نگورنو کاراباخ کو آذربائیجان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی ارضی سالمیت بہت اہم اور ضروری ہے۔

واضح رہے نگورنو کاراباخ بین الاقوامی کانفرنس ربیع 17 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی علماء اور دیگر سیاسی شخصیات نے نگورنو کاراباخ کو آذربائیجان کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس پر ہر قسم کی جارحیت کی شدید مخالفت کی تھی۔

اس سلسلے میں حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کہا تھا کہ نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا ہے، جہاں کے شہری اور مسلمان غیور ہیں اور ہمسایہ ملک کی سرزمین پر تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

 

مشہور خبریں۔

گوگل میپ میں اے آئی ٹولز کا استعمال

🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے میپس

گاڑیوں کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی، پاکستان نے گرین فنڈ تک رسائی کیلئے فرانس سے مدد مانگ لی

🗓️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی امن منصوبے کی تفصیلات

🗓️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین جنگ

پی ڈی ایم میں اختلاف کرنے والے کا نام سامنے آگیا

🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے علاوہ پاکستان پیپلز

غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی

🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی

عالمی برادری اعتراف کرے بھارت ایک ہندوتوا انتہاپسند ریاست بن چکا، بلاول بھٹو

🗓️ 19 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

عراق کا سیاسی اور اقتصادی کنٹرول امریکہ کے ہاتھ سے باہر

🗓️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق میں الفتح اتحاد کے قائدین میں سے ایک عائد صاحب

فلسطینیوں کے گھروں کو گرانا صیہونی حکومت کی بے بسی کی علامت ہے:حماس اور جہاد اسلامی

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:حماس اور جہاد اسلامی کے سینئر ارکان نے صیہونی حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے