🗓️
(سچ خبریں)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 3 روز کے اندر مہنگائی، کرپشن پر قابو پانے اور سود سے پاک معاشی نظام کا روڈ میپ نہیں دیا تو جماعت اسلامی راولپنڈی پہنچ کر احتجاج کے نئے مرحلے کا اعلان کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ریلوے اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے خیبر میل کی آمد میں تاخیر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، خیبر میل سے ہی جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ شروع کیا جانا تھا۔
اپنے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انہیں خیبر میل کے آنے کے وقت سے آگاہ کیا تھا لیکن جب میں ٹرین میں سوار ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہ وہ خیبر میل ہے جسے گزشتہ روز آنا تھا اور تاخیر کے باعث یہ آج پہنچی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں انصاف، قانون کی حکمرانی اور میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ غلط معاہدے کیے اور وہ یہ تمام معاہدے ختم کر دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے موجودہ اور سابق حکمراں جماعت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی لوگ ملک کے عوام کی ترقی میں اصل رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور بلوچستان کے نوجوان بغاوت کر رہے ہیں۔
سراج الحق نے اپنے خطاب کے دوران سندھ میں غربت اور بے روزگاری پر گزشتہ کئی برسوں سے سندھ میں حکمرانی کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جس
نومبر
دوست ملک کی ایک ارب ڈالر کی تصدیق کے بعد آئی ایم ایف شرائط مکمل ہو جائیں گی، اسحٰق ڈار
🗓️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
اپریل
بیجنگ اور واشنگٹن تعلقات کو سنگین مسائل کا سامنا
🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ اور
دسمبر
عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
🗓️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز
دسمبر
امریکہ یوکرین کی روس مخالف قرارداد کو روکنے کی کوشش میں
🗓️ 23 فروری 2025 سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی
فروری
افغانستان میں نماز کے دوران خوفناک بم دھماکا، امام مسجد سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 14 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز کے دوران ایک
مئی
مشرقی خان یونس پر صیہونی بمباری/غزہ کے 3 ہسپتالوں کی خطرناک صورتحال
🗓️ 17 نومبر 2023 سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے
نومبر
یمن کی موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں:یمنی وزیر خارجہ
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم یمن بحران کا
جولائی