امریکی فوجی قافلوں کے ساتھ عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی :عراقی سکیورٹی ماہر کا انتباہ

امریکی

🗓️

سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ایک ماہر نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعے عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی کا انتباہ دیاہے۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی کے ماہر امیر عبد المنعم الساعدی نے امریکی فوجی قافلوں کے ذریعہ عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی جو عراقی کردستان میں اپنے اڈوں سے شام جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں اس کے علاوہ مغربی صحراؤں ا اور عین الاسد جوجی اڈے پر رفت آمد کرتے ہیں ان کا مقصد شام میں فوجی آپریشن نہیں کرنا ہے بلکہ امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں اور موساد کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو شام اور عراق میں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی ہیلی کاپٹروں نے دہشت گردوں کو وادی حوران پہنچایا تھا، عراقی فوجی ماہر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فریق پر اعتماد نہیں ہے اس لیے حکومت کے لئے بہتر ہے کہ وہ منتقلی کے دوران گاڑیوں کے مندرجات اور ان کے اندر موجود افراد کی شناخت کا اظہار کرنے کے لئے عراق میں موجود غیر ملکی افواج کو پابند بنائے، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی معاہدوں کے بہانے اور عراق کی درخواست پر غیر ملکی افواج عراق میں موجود ہیں لہذا عراق کو گاڑیوں ، ہیلی کاپٹروں اور ان کی کاروائیوں اور نقل و حرکت کی نوعیت سے آگاہی حاصل کرنے کرنے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے عراق اور شام میں داخل ہوا تھا جبکہ اصل میں ان ممالک میں دہشتگردوں کی مدد کرنے کے لیے آیا تھا جس کے دونوں ممالک کے پاس متعدد ثبوت موجود ہیں نیز اب جبکہ عراقی حکومت سے ا س ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے لیکن امریکہ یہاں سے جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل پر فرد جرم 20 جنوری کو عائد ہوگی

🗓️ 6 جنوری 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں

جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

🗓️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ

فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت

🗓️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی

سیکیورٹی صورتحال 2008 اور 2013 کے انتخابات جتنی بری نہیں ہے

🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں خراب سیکیورٹی کی وجہ سے

بیلجیم میں صیہونی سفیر کی طلبی

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے

الکاظمی کے گھر پر حملہ اور دفاعی نظام کی ناکامی، امریکی ملوث

🗓️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : ایک عراقی تجزیہ کار السعدی نے کہا کہ الکاظمی کے گھر

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

🗓️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے

یمن کے بین الاقوامی انسپکٹر کی طرف سے اسرائیلی مالویئر کے ساتھ سعودی جاسوس کا انکشاف

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی حکام نے پیگاسس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے