🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اُنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کی بھارتی ادارکارہ انوشکا شرما نے تعریف کی ہے۔
ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال نے اپنے گھر دوسرے بچے کی پیدائش پر کمپنی سے چھٹی(Paternity Leave) لی ہے۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پیراگ اگروال کے بچے کی پیدائش پر چھٹی لینے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’اب وقت آگیا ہے کہ یہ ایک معمول بن جائے‘۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، جس کے لیے اُنہوں نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنی چھٹی کے دوران اپنی ایگزیکٹو ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ ابھی تک انہوں نے کسی عبوری سی ای او نامزد نہیں کیا ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر کی کارپوریٹ کمیونیکیشن کی سربراہ لورا یگرمین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا ہے کہ ٹوئٹر میں، ہم چھٹی (Paternity Leave) لینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی اور مکمل حمایت کرتے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ’یہ ایک ذاتی فیصلہ ہے، اور ہم نے چھٹی (Paternity Leave) کا پروگرام بنایا ہے ، اس پروگرام کے تحت 20 ہفتوں کی چھٹی کی اجازت ہوگی اور ہر فرد یہ چھٹیاں ضرورت کے حساب سے لے سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن نے یافا کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی فوج کا ہائپرسونک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اپنے ہدف
ستمبر
صیہونیوں کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا
اگست
ارشد شریف کی والدہ کا قتل کی تحقیقات اور گواہان پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب
🗓️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے
نومبر
صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟
🗓️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین
مئی
عراقی مظاہرین نے ترک سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: بدھ کی دوپہر تھی کہ مقامی ذرائع نے شمالی
جولائی
چین نے امریکہ سے تجارتی جنگ کو عالمی جدوجہد کیوں قرار دیا ؟
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کی سنٹرل کمیٹی آف دی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں
اپریل
الکاظمی کے دورہ تہران کے اہم موضوعات کیا تھے؟
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے میڈیا آفس نے
فروری
یکے بعد دیگرے صہیونی فوج کی رسوائی منظر عام پر
🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر صہیونی
جنوری